19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پنڈت دین دیال اپادھیائے راشٹریہ کرشی وگیان پروتساہن پرسکار (2016)

Urdu News

نئی دہلی، 14 مارچ، پنڈت دین دیال اپادھیائے کرشی وگیان پروتساہن پرسکار 2016 ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹویٹ، پوسا، نئی دہلی میں 15 مارچ 2017 کو کرشی انّتی میلہ 2017 کی افتتاحی تقریب کے دوران گیارہ بجے صبح عطا کئے جائیں گے۔

سال 2016 انتودیہ تحریک کی نمایاں شخصیت پنڈت دین دیال اپادھیائے کی پیدائش کے سو سال ہونے کا سال ہے۔ اس موقع پر حکومت ہند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے راشٹریہ کرشی وگیان پروتساہن پرسکار کا آغاز کیا ہے۔ اس ایوارڈ کی مجموعی رقم 50 لاکھ روپے ہے جس میں ہر سال قومی سطح کا ایک 25 لاکھ روپے کا اور علاقائی سطح کے 2.25 لاکھ کے 11 ایوارڈ دینے کا التزام ہے۔ اس ایوارڈ کے فاتحین کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ ملک بھر کے کرشی وگیان کیندروں کے ذریعے موصولہ نامزدگیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More