نئی دہلی۔ ملک کے متعلقہ فریقوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے آؤٹ ریچ کا ایک قومی پروگرام جیم سمواد ، 17دسمبر 2019 کو شروع کیا گیا ۔
آؤٹ ریچ پروگرام 19 دسمبر 2019 کو شروع کیا گیا تھا ، شروعات کے ہفتے میں کرناٹک ، اتراکھنڈ ، ہماچل پردیش اور آندھرا پردیش ریاستوں کو شامل کیا گیا تھا۔ آؤٹ ریچ پروگرام 17فروری 2020 تک جاری رہے گا اور اس میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شامل کیا جائیگا۔
سی ای او سمیت جیم کے سینئر افسران ان پروگراموں کو چلا رہے ہیں ۔ وہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے خریداروں اور خروخت کاروں سے بھی بات چیت کررہے ہیں۔ لاجسٹکس سمیت آؤٹ ریچ پروگراموں کے لئے بندوبست متعلقہ ریاستی سرکاروں نے کیا ہے جس کا مقصد سبھی متعلقہ فریقوں تک پہنچنا اور اُن کے جیم پورٹل کے استعمال کے بارے میں ان کے تجربات حاصل کرنا ہے۔ اس آؤٹ ریچ پروگرام کے ذریعے جیم کو امید ہے کہ وہ پورٹل کی نئی خاصیتوں اور کارکردگی کے بارے میں اصل صارفین کو بیدار کیاجاسکے گا اور ان سے ان کی رائے حاصل کی جاسکے گی جو جیم کے ’’صارف کی آواز‘‘ کی پہل کے بارے میں پہلا قدم ہے۔
سرکاری محکموں ، تنظیموں اور سرکاری شعبے کے صنعتی گھرانے (پی ایس ای) اپنی خریداری کی ضرورتوں کیلئے جیم کااستعمال کررہے ہیں۔ ریاستوں کے فروخت کار بھی اس پورٹل کو استعمال کرکے سرکاری خریداری کی قومی مارکٹ تک رسائی حاصل کرکے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ جیم سمواد کے ذریعے مارکٹ پلیس صارفین سے ان کی رائے حاصل کرنا چاہتی ہے جسے نظام میں بہتری اور اسے جدید بنانےکیلئے استعمال کیا جائیگا۔