17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پوشن ابھیان کے تحت راشٹریہ پوشن ماہ کے دوران نہرو یووا کیندروں کے ذریعے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ غذائیت سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں

Urdu News

پوشن ابھیان (مکمل غذائیت کے لئے وزیر اعظم کی ہمہ گیر اسکیم)کے تحت ہر سال کے ستمبر مہینے کو راشٹریہ پوشن ماہ کے طورپر منایا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو 2018ء میں شروع کیاگیا تھا۔ امور نوجواں اور کھیل کی وزارت نے یکم ستمبر 2020ء سے شروع ہونے والے پوشن ماہ کے دوران کئی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ پوشن ماہ کا مقصد غذائیت کے اشاریوں میں بہتری کے لئے ملک بھر میں اجتماعی سطح پر لوگوں کو مصروف کرنا ہے۔

محکمہ امور نوجواں کا نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) پچھلے دو برسوں سے ستمبر مہینے کو ملک بھر میں راشٹریہ پوشن ماہ کے طورپر منا رہا ہے۔اس دوران ہر گھر پوشن تہوار کے پیغام کو آگے بڑھایا جائے گا۔راشٹریہ پوشن ماہ کے نفاذ کے ایک حصہ کے طورپر ضلع نہرو یووا کیندروں نے قومی نوجواں رضاکاروں (این وائی وی)، یوتھ کلب کے ممبران،کووڈ-19 کے رضاکار، گنگا دوت اور دیگر این وائی وی کو  ضلع انتظامیہ، آنگن واڑی، آشاکارکنان کے تعاون سے دیہی باشندوں کو مختلف امور کے بارے میں بیدار کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ ان میں کم غذائیت سے آزادی، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت اور کچن گارڈن کی تشہیر شامل ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے امور نوجواں اور کھیل جناب کرن رجیجو نے کہا کہ نہرو یووا کیندر دنیا کی سب سے بڑی نوجوانوں کی تنظیموں میں سے ایک ہے۔نوجوان رضاکار لگاتار قوم کی تعمیری سرگرمیوں جیسے تعلیم، صحت اور صفائی ، ماحولیات، سماجی امور کے بارے میں بیداری، خواتین کو باا ختیار بنانا اور شہریوں کی تعلیم وغیرہ میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر گھر پوشن تہوار کے پیغام کو آگے لے جانے کے لئے ستمبر کے مہینے میں پوشن ماہ منارہے ہیں۔

پوشن ماہ کے دوران اب تک کل 1,04,421سرگرمیاں انجان دی گئی ہیں، جن میں 51,02,912نوجوانوں اور دیہی باشندوں نے حصہ لیا۔ اس دوران مختلف وسائل سے لیس افراد کے تعاون سے 1125 ویبنار منعقد کئے گئے، جن میں غذائیت کے ماہرین کے ساتھ کئی امور پر گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر وبائی مرض کے دوران اور وبائی مرض کے بعد بچوں میں کم غذائیت کی روک تھام اور خطرناک طورسے کم غذائیت کےشکار بچوں کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔سب سے بہتر پروگرام اور کامیابی کی کہانیاں بھی لوگوں کو بتائی گئیں۔

غذائیت کے خاص امورپر نوجوانوں اور دیہی باشندوں کو بیدار کیا گیا۔ ڈیجیٹل بینر سمیت اشتہارات کے متعدد مواد کے ذریعے 74,213گاوؤں میں  غذائیت  کے بنیادی امور پر روشنی ڈالی گئی۔

محفوظ دوری برقرار رکھتے ہوئے نامی گرامی شہریوں کے ساتھ 1862میٹنگیں منعقد کی گئیں، جن میں 36,274نوجوانوں نے اہم رول ادا کیا۔ 25,164حلف نامے کی تقریبات بھی منعقد کی گئی، جن میں تقریباً 6,54,320نوجوانوں نے غذائیت کے لئے حلف لیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے توسط سے پوشن ماہ پر پیغام نشر کئے گئے، جن سے 38لاکھ نوجوانوں اور دیہی باشندوں کو فائدہ حاصل ہوا۔

29,057ریلیاں ، دوڑ، پد یاترا، سائیکل یاترا، ثقافتی پروگرام، نکڑ ناٹک، چھوٹی فلموں کے شو، نمائش، مقابلے(کوئز، پینٹنگ ، پوسٹر بنانا، مضمون نگاری اور نعرے لکھنا، دیواروں پر لکھنا، تقریری مقابلہ وغیرہ)کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ضلع نہرو یووا کیندروں نے یقینی بنایا کہ  پوشن ماہ کی سرگرمیوں کو انجام دیتے وقت نوجوانوں کو فیس ماسک پہننا چاہئے، اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھونا چاہئے، صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور سماجی دوریاں برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سرکار اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے مناسب صلاح اور ہدایتوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ مقامی اطلاعات کے مطابق سرگرمیوں کی انجام دہی کی اجازت ضلع انتظامیہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

پوشن ماہ 2020ء کو منانے کے لئے  درج ذیل سرگرمیوں کی شناخت کی گئی ہے:

  • کچن گارڈن کو فروغ دینے کے لئے  پود کاری مہم کے ساتھ ساتھ انتہائی کم غذائیت(ایس اے ایم) کے شکار بچوں کی شناخت  اور تلاش ۔
  • ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی توسط سے انتہائی کم غذائیت اور خطرناک طورسے کم غذائیت کے شکار بچوں  کی سماج پر مبنی نظر یا ابتدائی شناخت پر مرکوز  حساسیت کے لئے این وائی کے ایس جیسے بہتر نوجوان رضاکار گروپ ۔
  • ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ شمولیت میں ‘فِٹ انڈیا’ مہم اور خوراک کے معیار کے ساتھ مشترکہ برانڈنگ میں ڈیجیٹل حساسیت۔
  • اس کے علاوہ غذائیت ، مکمل صفائی اور کھانے سے متعلق وافر ہمہ گیریت کی اہمیت۔
  • متعلقہ کیمپس؍احاطوں میں غذائیت سے بھرپور باغات کا فروغ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More