نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند، جناب پرنب مکھرجی نے پولینڈ کے قومی دن (3 مئی 2017) کے ماقبل شام وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔
جمہوریہ پولینڈ کے صدر عالی جناب اینڈرزیج دودا کے نام اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’جمہوریہ پولینڈ کے قومی دن کے موقع پر مجھے آپ کو اور پولینڈ کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نہایت مسرت ہورہی ہے۔
ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان پرجوش اور قریبی مراسم رہے ہیں جو ہمارے گہرے تہذیبی رشتوں کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ہمارے درمیان اقتصادی اشتراک و تعاون میں اضافے کے علاوہ دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہمیں میک ان انڈیا اور انویسٹ انڈیا جیسے تجرباتی پروگراموں میں پولینڈ کی دلچسپی سے کافی تقویت ملی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
اپنی ذاتی صحت و عافیت اور پولینڈ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے میری بہترین خواہشات قبول فرمائیے‘‘۔