نئی دہلی ۔پنے میں 16ستمبر 2018 کو بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ملکوں کی میدانی فوجی تربیت کی مشق ’’ ایم آئی ایل ای ایکس 2018 کا شاندار اختتام پُنے کے فارن ٹریننگ نوڈ ، آندھ ملٹری اسٹیشن میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ تمام ہوا۔ اس موقع پر عزت مآب رکھشا راجیہ منتری ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی فورم کے جنرل سکریٹری جناب شاہدالاسلام ، بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ملکوں کے فوجی سربراہوں ، ہندوستانی فوج کے سینئیر فوجی افسران بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ان سرکردہ حضرات نے یرغمالیوں کو بچانے کے لئے ہیلی کاپٹروں سے جوانوں کے اتارے جانے روم انٹروینشن اور ہاؤس کلیننگ ڈرل وغیرہ کے مظاہرے دیکھے ۔
اس شاندادر افتتاحی تقریب میں وزیر موصوف ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ملکوں کی فوجو ں کے جوانوں کی شاندار پریڈدیکھی ۔ اس فوجی مشترکہ فوجی مشق میں شامل ہندوستانی دستے کے قائد کیپٹن گورو شرما نے اس پریڈ کی کمانڈ کی ۔ اس موقع پر رکھشا راجیہ منتری موصوف نے موجود فوجی جوانوں اور سرکردہ شخصیات سے خطاب کے دوران اس مشق میں شامل ملکوں کے فوجیوں کی شاندار کارکردگی اور اس شاندار پریڈ کے لئے مبارکباددی ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے فوجی جوانوں کو مشترکہ فوجی مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباددی ۔