21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پُنے کی موبائل ایپ سیَّم گھروں میں قرنطینہ والے شہریوں کا پتہ لگانے کے لئے تیار کی گئی

Urdu News

 نئی دلّی: گھروں میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کا موثر طور پر پتہ لگانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ایسے لوگ گھروں پر ہی  رُکے ہوئے ہیں ، ایک موبائل ایپلی کیشن سیَّم تیار کی گئی ہے ۔ یہ ایپ پُنے میونسپل کارپوریشن نے اسمارٹ سِٹی مشن کے تحت  تیار کی ہے  ۔

          شہری انتظامیہ نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے شہریوں کی نگرانی کے لئے ٹیکنا لوجی پر  مبنی  ایک حل تلاش کیا ہے   ۔ شہری انتظامیہ نے  یومیہ بنیاد پر  گھروں میں قرنطینہ  کئے گئے لوگوں کی دیکھ بھال کے لئے   5 زونل ٹیمیں  مقرر کی ہیں ۔   یہ ٹیمیں  ، اُن لوگوں کو  چیک کریں  گی  ، جو حال ہی میں  بین الاقوامی سفر سے واپس آئے ہیں یا جنہیں کووڈ – 19 کے علاج کے بعد  چھٹی دے دی گئی ہے  ۔ اسی مناسبت سے  یہ ٹیمیں  قرنطینہ کئے گئے لوگوں کی صحت کے بارے میں  یومیہ رپورٹ   اور اُن کے ساتھ رابطے میں آئے لوگوں کی تٖفصیلات حاصل کریں گی ۔  گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد   ، جن کے ہاتھوں پر مہر لگائی گئی ہے ،   یہ ٹیمیں ، اِس بات کو بھی چیک کریں گی کہ آیا  ایسے لوگوں کے لئے علیحدہ خوراک  ، برتن   ، بستر   ، کپڑے  اور واش روم  فراہم کئے گئے ہیں ۔

          یہ ٹیمیں ، اِس بات کو بھی چیک کریں گی کہ آیا گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے  افراد  نے سیّم موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے یا نہیں  ۔ اس موبائل ایپلی کیشن میں  جی پی ایس ٹرکینگ نظام موجود ہے   ، اس لئے جب بھی  قرنطینہ والا  کوئی شخص اپنے گھر سے باہر نکلتا  ہے تو شہری انتظامیہ کو  الرٹ حاصل ہوتا ہے  اور   مقامی دیکھ بھال کرنے والے یا مقامی پولیس اسٹیشن کو  ، اُس کی معلومات حاصل ہو جاتی ہے اور وہ  اُس کنبے کا دورہ کر تے ہیں۔

image0010HLJ.jpgimage002E789.jpg

          گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے تمام شہریوں کے لئے  یہ ضروری بنایا گیا ہے کہ وہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسٹال کریں ۔  اِن  شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ   اپنے موبائل میں جی پی ایس  ہمیشہ  کھلا رکھیں  اور  یہ موبائل  قرنطینہ کی مدت میں 24 گھنٹے  کھلا رہنا چاہیئے  ۔   اس ایپ کے ذریعے  ایسے شہریوں کی آمد و رفت پر  وقت پر نگرانی کی جا سکتی ہے اور  نگرانی رکھنے والے شعبے  ، اُس شخص کو سرخ  ، نارنگی یا سبز  زمرے میں بانٹ سکتے ہیں ۔ سرخ رنگ کا مطلب  ہے کہ یہ شخص زیادہ وقت کے لئے  گھر سے باہر رہا  ، پیلے رنگ کا مطلب   ہے کہ اس شخص   کی باہر آمد و رفت محدود رہی ، جب کہ ہرے رنگ کا مطلب ہے کہ یہ شخص گھر کی حدود میں ہی رہا ہے ۔

گھروں میں قرنطینہ  میں رکھے گئے شہریوں کی نگرانی  کرنے والے ڈیش بورڈ کی ایک تصویر

image003Q2NU.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More