15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم اورقدرتی گیس کے وزیر 17 اکتوبر 2018 کو انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروز کے دوسرے مرحلے کے لئے روڈ شو کاآغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: پٹرولیم وقدرتی گیس  ، ہنر مندی کے فروغ  کاروباری امور کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 17  اکتوبر 2018  کو نئی دلی میں  انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزروز  کے دوسرے مرحلے کے لئے روڈ شو کا آغاز کریں گے ۔

          مرکزی کابینہ نے حکومت ہند کی مربوط توانائی پالیسی  سے مطابقت رکھتے   ہوئے  ایس پی آر پروگرام  کے دوسرے مرحلے کی  اصولی طور سے منظوری دے دی تھی،جس میں اوڈیشہ کے چندی کھول میں    زیر زمین غاروں میں  6.5 اضافی ایم ایم ٹی   جمع کرنا    اور اس سے معلق دیگر ادارے شامل ہیں ۔اس کے ساتھ ہی کرناٹک کے پدور II  میں        2.5  ایم ایم ٹی  تیل جمع کرنا شامل ہے ۔   پدور  میں   اس پروگرام کے پہلے مرحلے کے ایس پی آر    میں  2.5  ایم ایم ٹی تیل ذخیرہ کرنے     کے بعد مجوزہ دوسرے مرحلے کے  ایس پی آر واقع  چاندی کھول – اوڈیشہ میں  4.0  ایم ایم ٹی تیل ذخیرہ کرنے

اور کرناٹک کے پدور II  میں  2.5  ایم ایم ٹی کو کاروباری بنانے   کے امکانات کا جائزہ لینے کی  غرض سے طے پایا تھا کہ سرمایہ دار شراکتداروں  سے گزارش کی جائے اور پی  پی پی کے طریقے سے مرحلہ دو کے ایس پی آر  پر کام کرکے   علی الترتیب تعمیرات  ، بھرائی  اور   آپریشن    کے کام کئے جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی پدور میں  پہلے مرحلے کے موجودہ ایس پی آر میں بھرائی اورآپریشن کا کام کیا جائے ۔

          متوقع سرمایہ کاروں  سے   دلچسپی لینے کی گزارش او ران کے رد عمل سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے روڈ شو ز  کے اہتمام کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔اس روڈ شو میں  ایس پی آر کے پہلے اوردوسرے مرحلے کے پروگرام کے خطوط طے پائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی  تکنیکی تفصیلات  ، نظر فریب مالیاتی نمونے  اور عمل آوری  کے امور  بھی اس روڈ شو میں طے کئے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More