18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹرولیم وقدرتی گیس کے مرکزی وزیردھرمیندر پردھان نے میانما کے تعمیرات ، بجلی اور توانائی کے وزیر کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئیدہلی ۔پٹرولیم وقدرتی گیس  اور ہنر مندی کے فروغ   اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے میانما کے توائی ، بجلی اور تعمیرات  کے مرکزی وزیر جناب  یو –ون کھائنگ  کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میانما کے وزیر بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے ) کی پہلی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔

          میٹنگ کے دوران دونوں وزرا نے ہائڈرو کاربن شعبے میں باہمی رشتوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بالائی شعبے میں  میانما میں بھارتی کمپنیوںکی طرف سے موجودہ اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا ۔ فی الحال اور این جی سی ودیش لمیٹیڈ اور  گیل  نے میانما میں  گیس پیدا کرنے والے بلاکوں میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ او وی ایل کا میانما میں گیس کی کھوج کے بلاکوں میں بھی حصہ داری ہے ۔ ہندوستانی کمپنیاں  آئی او سی ایل ، این آر ایل اور ایچ پی سی ایل میانما کو پٹرولیم مصنوعات ، لبری کینٹس  اور پیرافن ویکس برآمد کررہی ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہائڈرو کاربن کے  سلسلے میں رشتے تیزی سے مستحکم ہورہے ہیں۔ ہندوستانی  پی ایس یو کمپنیوں نے  میانما میں بالائی اور اوسط درجے کے شعبوں میں  ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

          جناب پردھان نے میانما میں پٹرولیم کی مصنوعات کی تقسیم  مارکیٹنگ اور اسٹوریج کے علاوہ ایک ریفائنری کے قیام سمیت اوسط اور نچلے درجے کے شعبوں میں شرکت کے لئے ہندوستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔دونوں وزرا نے  ہائڈو کاربن کے شعبے میں باہمی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کی سمت کام کرنے اور  اوردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اہم شعبہ بنانے میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

          میانما کے وزیر کا ہندوستان کے لئے یہ دوسرا دورہ تھا ۔اپنے پچھلے دورے کے دوران انہوں نے آئی اوسی ایل کی پانی پت ریفائنری کا بھی دورہ کیا تھا ۔ جناب پردھان نے کہا کہ میانما ہندوستان کی مشرق رخ پالیسی  کا ایک اہم جزو ہے  اور آسیان ملکوں  کے لئے ایک دوستی کا پل بھی ہے۔

          دونوں وزرا نے ہائڈو کا ربن کے شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں  کام کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور  اسے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا ایک اہم شعبہ بنانے  کے عزم  کا بھی اظہار کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More