19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچھلے ماہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں کمی

Urdu News

بھارت میں آج کل فعال معاملوں کی تعداد 1.36 لاکھ(136549) ہے۔اب کل فعال معاملوں کی تعداد کل مثبت معاملوں کا صرف 1.25 فیصد ہے۔

ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ ماہ فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی، جہاں 17 جنوری 2021 کو ایسے کل 53163 تھے جو گھٹ کر 17 فروری 2021 کو 38307 پر پہنچ گئی ہے۔

1.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  کووڈ کی وجہ سے موت کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔یہ ریاستیں  اترپردیش، راجستھان، آندھرا پردیش، جموں وکشمیر( یوٹی)، جھار کھنڈ، پڈو چیری، ہماچل پردیش، لکدیشپ، منی پور، لداخ( یوٹی)، آسام، انڈمان ونکوبار جزائر، سکم، میگھالیہ، تریپورہ، میزورم، اروناچل پردیش، دمن اور دیو اور دادر و نگر حویلی ہیں۔

بھارت میں مجموعی صحتیابیوں کی تعداد میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ تعداد 1.06 کروڑ(10644858) ہے۔صحت یابی کی شرح 97.33 فیصد ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11833 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں۔صحت یابیوں کی تعداد میں اضافہ اور نئے معاملوں میں کمی نے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کو یقینی بنایا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یومیہ11610 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

17 فروری 2021 کو صبح 8 بجے تک ملک بھر میں تقریباً 90 لاکھ طبی ملازمین اور صف اول کارکنوں کو کووڈ-19 ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔

آج صبح 8 بجے تک، عارضی رپورٹ کے مطابق 191373 اجلاس کے لئے8999230 فیض یافتگان کو ٹیکے کی خوراک دی گئی ہے۔ان میں 6150922 طبی ملازمین( پہلی خوراک) ، 276377 طبی ملازمین( دوسری خوراک) اور2571931 صف اول کی کارکنان( پہلی خوراک) شامل ہیں۔

جن لوگوں نے پہلی خوراک 28 دن پہلے لی تھی انہیں کووڈ-19 ٹیکے کی دوسری خوراک 13 فروری 2021 سے دی جانے لگی ہے۔

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ٹیکہ کاری کے مستفیدین

پہلی خوراک

دوسری خوراک

کل خوراک

1

انڈمان ونکوبار جزائر

3,847

182

4,029

2

آندھرا پردیش

3,66,523

24,142

3,90,665

3

اروناچل پردیش

16,613

1,574

18,187

4

آسام

1,30,058

5,361

1,35,419

5

بہار

4,96,988

13,497

5,10,485

6

چنڈی گڑھ

9,756

252

10,008

7

چھتیس گڑھ

2,96,308

6,682

3,02,990

8

دادر اور نگر حویلی

3,175

70

3,245

9

دمن اور دیو

1,308

94

1,402

10

دہلی

2,14,646

6,579

2,21,225

11

گوا

13,147

354

13,501

12

گجرات

6,95,628

15,809

7,11,437

13

ہریانہ

2,01,098

4,773

2,05,871

14

ہماچل پردیش

84,225

2,907

87,132

15

جموں وکشمیر

1,59,765

2,501

1,62,266

16

جھارکھنڈ

2,24,005

5,408

2,29,413

17

کرناٹک

5,05,157

28,901

5,34,058

18

کیرالہ

3,75,441

12,815

3,88,256

19

لداخ

3,421

228

3,649

20

لکشدیپ

1,809

115

1,924

21

مدھیہ پردیش

5,76,610

0

5,76,610

22

مہاراشٹر

7,31,537

9,294

7,40,831

23

منی پور

28,579

459

29,038

24

میگھالیہ

17,889

337

18,226

25

میزورم

12,330

227

12,557

26

ناگا لینڈ

15,025

1,209

16,234

27

اڈیشہ

4,17,881

10,590

4,28,471

28

پڈوچیری

6,627

330

6,957

29

پنجاب

1,09,911

2,041

1,11,952

30

راجستھان

6,22,374

14,647

6,37,021

31

سکم

8,991

157

9,148

32

تمل ناڈو

2,80,892

9,356

2,90,248

33

تلنگانہ

2,79,497

53,350

3,32,847

34

تریپورہ

73,924

1,491

75,415

35

اترپردیش

9,16,568

18,394

9,34,962

36

اترا کھنڈ

1,19,060

2,666

1,21,726

37

مغربی بنگال

5,46,433

10,017

5,56,450

38

متفرقات

1,55,807

9,568

1,65,375

میزان

87,22,853

2,76,377

89,99,230

ٹیکہ کاری مہم کے 32 ویں دن(16 فروری 2021)7001 اجلاس کے دوران ٹیکے کی 276943 خوراک دی گئی۔ اس میں سے 160694 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 116252 طبی ملازمین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔

 بھارت کی 8 ریاستوں میں ٹیکے کی57.8 فیصد خوراک دی گئی ہے۔اس میں اترپردیش کاحصہ 10.4 فیصد (934962) ہے۔

2.jpg

 16 فروری 2021 کو شام 4 بجے تک جن لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دی گئی تھی ان میں سے36 اسپتال میں داخل ہوئے اور 29  کی موت ہوئی ہے۔جن 36 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان میں سے 22 کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی جبکہ 2 کا اب بھی علاج چل رہا ہے اور 12 کی موت ہوچکی ہے۔جن 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے 17 کا انتقال اسپتال کے باہر ہواجبکہ 12 لوگوں کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔

3.jpg

صحت یاب ہونے والے 81.15 فیصد 6 ریاستوں کے ہیں۔

یومیہ صحتیابی کے معاملے میں  کیرالہ سب سے آگے ہے جہاں پر 5439 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران2700 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ ،470 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

4.jpg

یومیہ نئے معاملوں میں سے86.15 فیصد6 ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ، 4937 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد3663 نئے معاملوں کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر اور451 نئے معاملوں کے ساتھ تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

5.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موت کے100 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

یومیہ اموات میں سے 81 فیصد 6 ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔مہاراشٹر میں یہ تعداد(39) سب سے زیادہ ہے۔اس کے بعد 18 یومیہ اموات کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر اور 7 اموات کے ساتھ تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

6.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More