Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچھلے چھ برسوں میں عوامی شکایتوں کے اجالے کے وقت میں کافی بہتری آئی ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شکایتوں کے اجالے کے اوسط وقت میں پچھلے چھ سال کے دوران بدتریج بہتری آئی ہے۔ مثال کے طور پر کووڈ وبا کے دوران شکایتوں کے خصوصی اجالے کے لیے دستیاب  متبادل کی وجہ سے  ہر شکایت کا اجالہ ایک اعشاریہ چار دن کی اوسط سے کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ سکریٹریٹ میں عوامی شکایات کے ڈائیریکٹوریٹ  میں عوامی شکایات سننے کا ایک نظام ہے ، جن شکایتوں میں کہا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ وزارت یا محکمے کی طرف سے مناسب وقت کے اندر اندر جواب دیئے جانے سے مطمئن نہیں ہیں۔

پچھلے تین سال میں موصولہ عوامی شکایات ،  وہ شکایات جن کا اجالہ اصل میں کیا جا چکا ہے اور جو زیر التوا ہیں  ان کے اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں :

سال

موصولہ

اصل میں اجالہ شدہ

زیر التواء

2017

18,66,124

17,73,020

7,55,952

2018

15,86,415

14,98,519

8,43,848

2019

18,67,758

16,39,120

10,72,486

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More