نئی دہلی، محنت اور روز گار کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج پڈوچیری میں ای ایس آئی سی کے علاقائی دفتر کی نئی تجدید شدہ عمارت کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر حکومت پڈوچیری کے محنت اور روز گار کے وزیر جناب ایم کنڈاوامی بھی موجود تھے ۔
جناب سنتوش کمار گنگوار نے اپنی تقریر میں وہاں لوگوں کو موجود مطلع کیا کہ پڈوچیری میں ای ایس آئی سی کے علاقائی دفتر کی نئی عمارت کی 6.41 کروڑ روپئے کی لاگت سے تجدید کی گئی ہے اور اس کا درجہ بڑھایا گیا ہے ۔ علاقائی دفتر کی تجدید شدہ عمارت برانچ آفس ، 6 بیڈ وارڈوں کے ساتھ چار ڈاکٹر ڈسپنسری ، لیباریٹری ، فارمیسی اور رجسٹریشن کاؤنٹر پر مشتمل ہے ۔ علاقائی دفتر ، برانچ آفس اور ڈسپنسری خاص طور پر ای ایس آئی اسکیم کے تحت بیمہ شدہ افراد اور اُن کے خاندان کے لوگوں کے فائدے کے لئے چلائی جائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای ایس آئی اسکیم پر مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں پہلی مرتبہ 2 اکتوبر ، 1966 ء عمل شروع کیا گیا تھا ۔ آج ای ایس آئی اسکیم کے ذریعے علاقائی دفتر ، ایک ای ایس آئی اسپتال ، 12 ای ایس آئی ڈسپنسریوں ، 6 برانچ آفسوں ، 2 پے آفسوں اور 2 انسپکشن آفسوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ بیمہ شدہ افراد اور 3.97 لاکھ فیض اٹھانےو الوں کا احاطہ کیا جاتا ہے ۔ یہ تمام سہولتیں پڈوچیری اور کرائیکل اضلاع میں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے وزارت کی طرف سے کئے گئے متعدد اقدامات اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کو بتایا ۔
انہوں نے مطلع کیا کہ ای ایس آئی سی نے مرحلہ وار طریقے پر ملک کے ہر ضلع میں ڈسپنسری – کم – برانچ آفس ( ڈی سی بی او ) کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ڈی سی بی اوز ملک کے ہر ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کی بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لئے کھولے جا رہے ہیں ۔ اس بات سے قطع نظر کہ اس ضلعے میں ریاست کی طرف سے چلائی جانے والی کوئی ڈسپنسری پہلے سے موجود ہے یا نہیں ۔ ڈسپنسری – کم – برانچ آفس ابتدائی طبی خدمات فراہم کرے گا ، ثانوی طبی خدمات کے لئے مریضوں کو دوسری جگہ ریفر کرے گا اور ثانوی طبی خدمات کے لئے بلوں کی جانچ پڑتال کرے گا ۔ اس کے علاوہ ، ای ایس آئی سی نے ایک موبائل ایپلی کیشن ‘ ای ایس آئی سی چنتا سے مُکت ’ بھی شروع کی ہے ، جو مرکزی حکومت کے اُمنگ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے ۔ ای ایس آئی اسکیم کے تحت فراہم مختلف خدمات اور دیگر تفصیلات کے لئے کوئی بھی شخص آسانی سے اس ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔
صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کا اعادہ کرنے کے لئے ‘‘ سووچھتا ہی سیوا پکھواڑا ’’ کے موقع پر جناب گنگوار اور دیگر معززین نے پودے لگائے ۔ انہوں نے ای ایس آئی سی ریجنل آفس ، ڈسپنسری اور برانچ آفس کی نئی عمارت کا معائنہ بھی کیا ۔ پڈوچیری کے ای ایس آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے صاف ستھری عادتوں کے بارے میں ایک ڈیمو بھی دیا ۔
پارلیمنٹ کے ممبر ( لوک سبھا ) جناب آر رادھا کرشنن ، ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راج کمار اور دیگر معزز شخصیات بھی اس تقریب میں موجود تھیں ۔