19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیوش گوئل نے سوئڈن کی حکومت اور صنعتی لیڈروں سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت اور  ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور سوئڈن کے درمیان مضبوط تعلقات  ہیں اور  دونوں علاقائی اور بین الاقوامی فورموں میں شاندار تعاون کرتے ہیں۔ جناب پیوش گوئل معاشی ، صنعتی اور سائنسی تعاون کے لئے  19 ویں بھارت – سوئڈن مشترکہ کمیشن  کی میٹنگ میں شرکت کے لئے اسٹاک ہوم کے دورے پر ہیں۔ ان کے ساتھ   ایک تجارتی وفد بھی  دورے پر گیا ہے جس کا مقصد  دونوں ملکوں کے درمیان  کاروباری ، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور  باہمی طور پر مفید  اقدامات کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر  نے  انویسٹ اے بی  کے چیئرمین جیکب ویلنبرگ کے ذریعے  دیئے گئے ایک  ظہرانے میں سوئڈن کی حکومت  اور  صنعت  کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ ظہرانے کی میٹنگ میں  سوئڈن کے  وزیر خارجہ  ، بنیادی ڈھانچے  کے وزیر اور  آٹولیو ، ایپیراک ، ہالڈیکس   جیسی  کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس  گفتگو سے کمنپیوں کو   کامرس اور صنعت کے وزیر کے ساتھ براہ راست  بات چیت کا موقع ملا اور انہوں نے  بھارتی مارکیٹ میں  دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

 جناب پیوش گوئل نے  بھارت – سوئڈن  ساجھیداری کے امکانات کو اجاگر کیا ، جس سے  دونوں ملکوں کی  حکومتوں کے تعاون سے  1.3  ارب بھارتی باشندوں کی مانگوں کو پورا کرکے  ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے  سوئڈن کے  بزنس ، صنعت  اور  جدت طرازی کے وزیر  جناب ابراہیم  بیلان  سے ملاقات کی اور  عوام کو  مکانات  ، بجلی  ، کوکنگ گیس ، سڑکوں کی رسائی ، معیار تعلیم  اور حفظان صحت فراہم کرنے  کے  حکومت ہند کے  وسیع منصوبوں  کا ذکر کیا۔ انہوں نے  سوئڈن پر زور دیا کہ وہ  زیادہ سستے  ٹیکنالوجی والے حل تلاش کرنے پر زور دیا تاکہ انہیں ہندوستانی مارکیٹ میں اپنایا جاسکے اور جس سے  سوئڈن کی کمپنیوں کو اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے سوئڈن  کے وفد کو یقین دلایا کہ  بھارت  بی ٹی آئی اے  کے متوازن نتائج   کا پابند  ہے  تاکہ  دونوں ملکوں کے لئے ایک باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کیا جاسکے۔

 جناب بیلان نے  بھارت  کی طرف سے  پیش کئے گئے مواقع کا خیر مقدم کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کو  کھلے پن  کے باہمی اصولوں پر کام کرنا چاہئے اور  سرحد پار کی تجارت میں اضافے  کے لئے سہولت پیدا کرنی چاہئے۔

 جناب پیوش گوئل نے  بیرونی تجارت کے لئے سوئڈن کی وزیر  محترمہ انا ہالبرگ سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے  باہمی تجارت  وسرمایہ کاری  میں اضافہ کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا  اور  دونوں ملکوں کے درمیان  موجودہ تعلقات کو  آگے بڑھانے پر زور دیا۔ کامرس اور صنعت کے وزیر نے بتایا کہ  بھارت کے ایف ڈی آئی کی ایک کھلی پالیسی  سوئڈن کے کاروباریوں  کے لئے  ایک سازگار ماحول فراہم کرتا ہے  تاکہ وہ  پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت سے  بر آمداتی مارکیٹوں  سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ٹیکنالوجی اور اختراعات میں سوئڈن کی مہارت  بھارت میں  بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے  منصوبے فراہم کرنا بڑی اہمیت کا حامل ہے، جو  اسمارٹ سٹیز ، حفظان صحت  ، توانائی  ، اسمارٹ موبلیٹی اور ٹرانسپورٹ نظام اور  وسیع اہمیت والے حل فراہم کرتا ہے۔

سوئڈن کی وزیر ہالبرگ نے  بھارت کی جانب سے  اپنائی گئی سرگرم طریقہ کار کی ستائش کی  اور  ، جیسا کہ پیوش گوئل نے  تجویز کیا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں  50 کھرب امریکی ڈالر  کی باہمی تجارت حاصل کرنے کی جانب کوشش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

سوئڈن کے ریلوے نظام کے  کچھ لیڈروں نے بھی کامرس اور صنعت کے وزیر  کے ساتھ  ایک گول میز  بات چیت  کے دوران ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں بامبارڈیئر ، ایریکسن ، سوئڈن کا ریل انڈسٹری گروپ  اور سوئڈن کی  ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔ ان کمپنیوں نے  اپنی اپنی جانب سے تیار کئے جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی  کا مظاہرہ کیا اور  بھارتی ضمن میں ان کے استعمال کو اجاگر کیا۔ سوئڈن کے ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے  سوئڈن میں  ای آر ٹی ایم ایس  کے آغاز  کا جائزہ پیش کیا اور  سوئڈن کی ریلوے کی نج کاری  اور جدید کاری  سے حاصل  سبق  کو دہرایا۔ ایس ڈبلیو  ای آر آئی جی  نے  بھارتی ریلوے میں   سگنل  نظام میں تیز تر تبدیلی  ، ٹریفک بندو بست ،  نظام الاوقات  اور  پٹریوں کے  معیار کی جانچ  کے لئے  ریلوے  کے چھوٹے  سوئڈن کے پلیئرس کے ذریعے  پیش کیے جانے والے اختراعی حل  کو اجاگر کیا۔ جناب پیوش گوئل نے  تمام کمپنیوں کو  بھارتی ریلوے  کے لئے نئی اور اختراعی ٹیکنالوجی پیش کرنے ، کم لاگت سے متعلق  مقابلہ آرائی  کے لئے مدعو کیا تاکہ  ان ٹیکنالوجی کو  بھارتی ریلوے نظام میں  متعارف کرایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More