19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے ویبنار کے توسط سے راشٹریہ ایکتا دیوس تقریب کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ویبنار کے توسط سے راشٹریہ ایکتا دیوس منایا۔ اس تقریب میں وزارت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس ،تیل اور گیس پی ایس یو اور وزارت کے ماتحت دیگر تنظیموں کے تقریباً 1000 افسران نے شرکت کی۔

تقریب میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپور نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور آزاد ہندوستان میں ان کی بے مثال خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے شفاف، انسانیت پر مبنی اور مؤثر طریقے سے ملک کے عوام کی خدمت کرکے سردارپٹیل کے نظریے کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر اروناچل پردیش حکومت کے سابق چیف سکریٹری، جناب رمیش نیگی اور آئی او سی ایل کے سابق چیئرمین جناب ایم اے پٹھان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک کے عوام کی خدمت میں تیل اور گیس کی صنعت کے لئے سردار پٹیل کے تصوراتی خاکے کی معتبریت کو بہتر اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

پروگرام آئی او سی ایل کے ڈائرکٹر (ایچ آر) جناب آر کے مہاپاترا کے ذریعہ شکریہ کی تحریک کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس سے قبل تیل اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری نے وزارت کے افسران سے عہد لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More