17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیلر شپ؍ڈسٹری بیوٹر شپ کےلئےکوئی بھی اشتہار جاری نہیں کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ بے ایمان لوگوں نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا نام اور لوگو کااستعمال کرکے ایل پی جی وترک کیندر کے ذریعے گیس ایجنسی ڈیلر شپ ؍ڈسٹری بیوٹر شپ کھولنے کے لئے منظوری لیٹر جاری کیا ہے۔

اس پریس ریلیز کے ذریعے اس بات کی وضاحت کی جارہی ہے کہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، حکومت ہند پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیلر شپ؍ڈسٹری بیوٹر شپ کھولنے کے لئے کوئی بھی اشتہار جاری نہیں کرتی ہے۔علاوہ ازیں اس  پریس ریلیز کے ذریعے مزید اطلاع فراہم کی جاتی ہے کہ ڈیلر شپ؍ڈسٹری بیوٹر شپ کی تقرری؍عطا کرنے میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا کوئی بھی رول نہیں ہوتاہے، بلکہ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیاں، انتخاب کے متعلقہ رہنما خطوط کے مطابق تمام امکانات کا جائزہ لینے کے بعد مقامات کی شناخت کرتی ہیں اور ڈیلرس کے لئے اشتہار جاری کرتی ہیں۔

لہٰذا عام شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کے  کسی بھی اشتہار؍منظوری لیٹر کا نوٹس نہ لیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More