نئیدہلی۔؍اپریل۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندر پردھان نے سری نگر میں جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ جناب پردھان اور محترمہ مفتی نے جموں و کشمیر میں پیٹرولیم شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس میٹنگ کے دوران اننت ناگ، راجوری اور کارگل میں تیل ڈپو اور ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے لیے آراضی کی او ایم سی کے ذریعہ نشاندہی کی کوشش کا فیصلہ کیا گیا۔ ایس ایل سی کو جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ تال میل قائم کرنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ تجویز کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔
جموں و کشمیر میں نئی ایل پی جی اور پیٹرول پمپ کی ڈسٹریبیوٹرشپ شروع کرنے کے لیے حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے متعین کردہ مقامات کی فہرست ایس ایل سی کے ذریعہ حاصل کی جائے گی تاکہ ترجیحی بنیاد پر اس کے شروع ہونے سے متعلق مطالعہ کیا جا سکے۔ جموں میں تیل ڈپو منتقل کرنے کے لیے حکومت جموں و کشمیر ترجیحی بنیاد پر او ایم سی کو مناسب آراضی دیئے جانے کی راہ ہموار کرے گی۔ جموں و کشمیر کے نامور انجینئرنگ کالجوں کے طالب علموں کو تقرر کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے تحت تمام پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ تیل کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے۔ سری نگر کے گل لالہ باغات میں بنیادی ڈھانچے کے لیے تمام پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ تیل کمپنیوں کو سی ایس آر فنڈ سے ایک کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔