19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیٹرولیم کے وزیر کی 18 اگست 2017 کو نئی دہلی میں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات

Petroleum Minister meets Odisha CM on 18th August 2017 in New Delhi
Urdu News

نئی دہلی، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندر پردھان کے درمیان آج نئی دہلی میں واقع اڈیشہ بھون میں ایک میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے دوران انڈین آئل کارپوریشن لمیٹد (آئی او سی این) اور ادیشہ کی حکومت کے دوران موجودہ ٹیکس تنازع کے پرامن حل کیلئے متعدد دستیاب متبادل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سکریٹری، آئی او سی ایل کے چیئرمین ، اڈیشہ حکومت کے چیف سکریٹری اور اڈیشہ کے ترقیاتی کمشنر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندر پردھان کا خیال تھا کہ اگرچہ ریاست میں 2004 میں ٹیکس رعایت میں توسیع کر دی تھی تاہم ریاست کی مالی صحت اور آئی او سی ایل کے تجارتی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ تنازعہ کا پرامن حل نکالا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک بیچ کی راہ نکالنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں دونوں فریق یعنی آئی او سی ایل اور اڈیشہ کی ریاستی حکومت اپنے موجودہ موقف سے نیچے اتر کر ایک ایسا حل نکالیں جو دونوں کے لئے قابل قبول ہو ۔

جناب پردھان کا خیال تھا کہ ریاستی حکومت کیلئے یہ بات اہم ہے کہ وہ آئی او سی ایل کے توسیعی منصوبوں میں رعایت دے تاکہ ریاست میں پٹرو کیمیکل اور ڈاؤن اسٹریم  کی صنعتیں لگائی جا سکیں۔کچھ وقت کے بعد  اس سے ریاستی محصول میں اضافہ ہوگا اور اس سے ریاست کے نوجوانوں کیلئے  روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے نئے صنعتی ماحولیاتی نظام،  صنعت کاری کیلئے سہولتوں کی دستیابی اور مالی استحکام کی بنیاد پڑے گی۔یہ چیزاڈیشہ سمیت مشرقی ہندوستان کو ترقی اور صنعت کاری کیلئے  خاطر خواہ وسائل دستیاب کرانے کے وزیر اعظم کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔

اس بات پر اتفاق ہوا کہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، آئی او سی ایل اور ریاستی حکومت کے افسران متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور جلد از جلد ایک قابل قبول حل نکال لیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More