17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیٹنٹ درخواستوں کے التوا میں کمی آئی اب یہ دو لاکھ چار ہزار سے کم ہوکر ایک لاکھ 72 ہزار ر ہ گئی ہیں

Urdu News

نئی دہلی: یہ جانکاری کامرس اور صنعت وزیر مملکت  جناب سی کے چودھری نے لوک سبھا میں  ایک تحریر ی جواب میں دی ۔صنعت سے متعلق پالیسی اور فروغ کے محکمے  ( ڈی آئی پی پی ) نے  پیٹنٹ درخواستوں  کے  نپٹارے میں  اضافے کے لئے  ہمہ رخی طریق کار  اپنا یا ہے ۔   پیٹنٹ درخواستوں  کے  ،  جانچ پڑتال  کے مرحلے میں التوا میں   31  مارچ  2017  کی  دو لاکھ  چار ہزار کی تعداد میں  کمی ہوکر اب  یہ اس سال 28 فروری  کو ایک لاکھ72  ہزاررہ گئی ۔انہوں نے کہا کہ  فروری  2018  میں  6235 درخواستوں  کی جانچ پڑتال کی گئی ۔ جبکہ  پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران  3925  درخواستوں کی جانچ  پڑتا ل کی گئی تھی ۔پیٹنٹ سے متعلق دفاتر دلی ،چنئی ، کولکتہ اور ممبئی میں قائم کئے گئے ہیں اور ان سبھی  پیٹنٹ دفاتر میں ضروری ، مادی اور آئی ٹی  بنیادی ڈھانچہ  فراہم کیا گیا ہے ۔

          وزیر موصوف نے مطلع کیا  کہ  پیٹنٹ درخواستوں کی جانچ  پڑتال اور ان کے نپٹارے  کے لئے  افرادی قوت  میں اضافہ کیا گیا ہے ۔   اس کے لئے  پیٹنٹ اور ڈیزائن کے  495  نگراں  مقرر کئے گئے ہیں  ۔ پیٹنٹ دفاتر کے لئے  ایگزامنر ز   کی 84  نئی اسامیوں    اور کنٹرولر کی  95   نئی اسامیوں    کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔ جانچ  پڑتا ل کے کام اور جانچ   پڑتا ل کے کام میں زیادہ  سے زیادہ تیزی لانے اور اس کا معیار بڑھانے   کے لئے کمپیوٹر کے ذریعہ کام کاج ، خود کاری  اور آئی ٹی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ پیٹنٹ سے  متعلق  ترمیم شدہ اصولوں کے تحت  تیزی سے کام نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے  اور  کام  کے  دوران  لئے جانے والے وقفوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے ۔ اب درخواستوں کو   پیٹنٹ دفتر کی   کسی بھی برانچ سے  کسی بھی برانچ میں  الیکٹرانک کے ذریعہ منتقل کیا جاسکتا ہے ۔  جانچ  پڑتال کے تیزی  سے کئے جانے والے کام اور سنوائی   کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ  کی بھی اجازت دے دی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More