19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایس ایل وی سی۔38 نے اپنی واحد پرواز میں 31 سیارچے داغے

पीएसएलवी-सी38 ने सफलतापूर्वक एक साथ प्रक्षेपित किए 31 उपग्रह
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔اسرو کے تحت پولر سیارچہ لانچ وہیکل یعنی پی ایس ایل وی سی۔38 نے آج ستیش دھون اسپیس سینٹر ، ایس ایچ اے آر، سری ہری کوٹا سے 712 کلو گرام کے کارٹوسیٹ 2 سیارچے کو اس کے ہمسفر 30 معاون سیارچوں کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا۔ پی ایس ایل وی کے کامیاب مشن کے تحت یہ 39 ویں کامیاب کوشش ہے۔

پی ایس ایل وی سی۔38 نے 0929 بجے (صبح 09 بجکر 29 منٹ پر) بھارتی معیاری وقت کے مطابق، پیشگی منصوبے کے تحت اولین لانچ پیڈ چھوڑا۔ تقریباً 16 منٹ کی پرواز کے بعد اس سیارچے نے 97.44 زاویے پر جاکر پولر شمسی ہم آہنگی مدار میں داخلہ حاصل کرلیا اور خط استوا سے جو کہ مدار کے بہت نزدیک تھا ،رہ کر ،اپنی پوزیشن قائم کرلی اور اس کے بعد ساڑھے سات منٹ کی مدت کے اندر تمام تر 31 سیارچوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے آپ کو پی ایس ایل وی سے علیحدہ کرلیا اور یہ تمام تر اُمور پہلے سے طے شدہ ترتیب کے مطابق عمل میں آئے۔ علیحدگی کا  آغاز کارٹوسیٹ ۔ 2 سیریز سیارچے کی علیحدگی کے ساتھ شروع ہوا۔ اس کے بعد این آئی یو ایس اے ٹی علیحدہ ہوا ، پھر اس کے بعد 29 کسٹمر سیارچے علیحدہ ہوئے۔ بھارتی سیارچوں کی مجموعی تعداد جنہیں پی ایس ایل وی کے ذریعے اب لانچ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 48 ہوگئی ہے۔

علیحدگی کے بعد دونوں شمسی انتظامات جن کا تعلق کارٹوسیٹ 2 سیریز سیارچوں سے تھا انہیں خودکار طور پر اپنی جگہ متعین کردیا گیا اور اسرو کی ٹیلی میٹری نے ٹریکنگ اور کمانڈ، نیٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) واقع بنگلور کے توسط سے ان سیارچوں کی کمان سنبھال لی۔ آنے والے دنوں میں یہ سیارچے اپنے آپریشنل اجتماع کی پوزیشن میں حتمی شکل لے لیں گے۔ اس کے بعد یہ اپنا کام شروع کریں گے اور اپنے اندر فراہم کردہ پینکرومیٹک (بلیک اینڈ وہائٹ) اور ملٹی اسپیکٹرل (رنگین) کیمروں کے ذریعے مختلف ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنا شروع کردیں گے۔

30 ہمسفر سیارچوں میں سے جو پی ایس ایل وی سی۔38 کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ہیں ان میں این آئی ایس یو اے ٹی 15 کلو وزن کا ہے جسے نورالاسلام یونیورسٹی، تمل ناڈو، بھارت کے تحت اکیڈمک انسٹی ٹیوٹ سیٹلائٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔ بقیہ 29 ہمسفر سیارچے بین الاقوامی صارفین سیارچوں کے زمرے کے ہیں اور ان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ، بلجیم ، اٹلی ، آسٹریا ، چلی ، چیک ری پبلک، فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی، جاپان، لاتویا، لتھوانیا اور سلوواکیہ سے ہے۔

آج کی کامیاب پرواز سے صارفین سیارچوں کی تعداد جو بھارت کے ذریعے مدار میں پہنچائے گئے ہیں اور پی ایس ایل وی نے اپنی نگرانی میں یہ کام انجام دیا ہے ان کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More