17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایس ایل وی ۔ سی 42 نے دو غیر ملکی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے

Urdu News

نئی دلّی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو ) کے پولر سیٹیلائٹ لانچ وہیکل ( پی ایس ایل وی ۔ سی 42 ) نے سستیش دھون خلائی مرکز ( ایس ڈی ایس سی ) شار ، سری ہری کوٹہ سے گزشتہ روز دو غیر ملکی سیٹیلائٹ یعنی نووا ایس اے آر اور ایس 1۔ 4 ۔ خلاء میں روانہ کئے ۔
پی ایس ایل وی ۔ سی 42 نے شار کاپہلا لانچ پیڈ بھارتی معیاری وقت کے مطابق رات 10.08 منٹ پر داغا ۔ دونوں سیٹیلائٹ شمسی سنکرونس مدار میں تقریباً 17 منٹ بعد 583کلو میٹر کی اونچائی پر باہم پیوست کر دیئے گئے ۔
یہ سیٹیلائٹ برطانیہ کی سرّے سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی لمیٹیڈ ( ایس ایس ٹی ایل ) سے متعلق ہیں جس کا اسرو کے تجارتی بازو انٹرکس کارپوریشن لمیٹیڈ سے معاہدہ ہے ۔ نووا ایس اے آر اپنی ایس ۔ بینڈ سنتھیکٹ اپرچر راڈار ( ایس اے آر ) اور خود کار شناختی پے لوڈ کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ سیٹیلائٹ کی ایپلی کیشن میں جنگلات کی نقشہ سازی ، استعمال آراضی اور برف باری کی نگرانی اور سیلاب و قدرتی آفات و بحری مشنوں کی نگرانی شامل ہیں ۔یہ برطانیہ کے گلڈ فورڈ کے ایس ایس ٹی ایل کے اسپیس کرافٹ آپریشن مرکز سے چلایا جائے گا ۔
ایس 1۔ 4 ایک اعلیٰ طاقتی تجزیاتی وسائل ، ماحولیاتی نگرانی ، شہری مینجمنٹ اور قدرتی آفات کی نگرانی کرنے والا ارضیاتی نگراں سیٹیلائٹ ہے ۔
پی ایس ایل وی کی یہ 44 ویں پرواز تھی اور وہیکل کور کے اکیلے ورژن کی 12 ویں پروازتھی ۔ کور الون جو کہ موٹر پر 6 اسٹرپ کے بغیر وزن کے لحاظ سے ہلکا ترین ورژن ہے ۔یہ مقابلتاً چھوٹے پے لوڈ کو لانچ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
پی ایس ایل وی لانچ وہیکل چار مراحل پر مشتمل ہوتی ہے ، جن میں سے ہر ایک مرحلہ آزادانہ طور پر خود کاری کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
گزشتہ لانچ کے ایکس ایل ورژن ( پی ایس ایل وی ۔ سی 41 ) میں جو کہ 12 اپریل ، 2018 کو داغا گیا تھا ، اس میں چھ اسٹرپ ۔ آن ۔ موٹر استعمال کئے گئے تھے ۔اس وہیکل نے کامیابی کے ساتھ آئی آر این ایس ایس ۔ II نیوی گیشن سیٹیلائٹ سے سب ۔ جیو سنگرونس ٹرانسفر مدار میں بھیجا ۔
پی ایس ایل وی ۔ سی 41 کی تیاری سری ہری کوٹہ میں جولائی کے وسط میں لانچ کئے جانے کے لئے وہیکل کرمربوط کرنے کی تیاری کے ساتھ شروع کی گئی تھی ۔ اسرو کے متعدد مراکز نے وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر تھیرووننتھا پورم کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کئے گئے اس مشن کے لئے تعاون کیا ہے ۔رقیق انجنوں کا دوسرا اور چوتھا مرحلہ لکویڈ پروپلشن سسٹم سینٹر ، تھیرووننتھا پورم اور اسرو پروپلشن کمپلیکس ، مہیندر گری ، تمل ناڈو سے آیا۔
وہیکل کے گائیڈنس سسٹم کا تعلق اسرو کے انرشل سسٹم یونٹ ، تھیرووننتھا پورم سے ہے جبکہ ایس ڈی سولڈ موٹر کی تیاری ، وہیکل کو مربوط کرنے اور لانچ کرنے کے انفراسٹرکچر کی ذمہ داری ایس ڈی ایس سی شار کے ذمے ہے ۔ اسرو کی ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک ٹریکنگ کے سلسلے میں مدد بہم پہنچا رہے ہیں ۔
اسرو کے چیئر مین ڈاکٹر کے ۔ سیون نے اس کامیاب مشن کے فوراً بعد ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔
مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ پی ایس ایل وی ۔ سی 42 نے ہمارے دو صارفین کے سیٹیلائٹ 583 کلو میٹر مدار میں بالکل ٹھیک کامیابی کے ساتھ پہنچائے ہیں ۔یہ ہمارے ذریعے رات میں انجام دیا گیا پہلا منفرد مشن تھا ۔ پی ایس ایل وی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم طرح کی صارف دوستانہ سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں ۔اس کا سہرا تمام اسرو کی ٹیم اور صنعتوں کو جاتا ہے ۔ یہ کامیابی صنعتوں کے ذریعے پی ایس ایل وی کو قوت بخشے گی۔ ڈاکٹر سیون نے کہا کہ ہم آئندہ چھ ماہ میں ہر دو ہفتے میں ایک لانچ کر نے کے 18 مشن شروع کرنے جا رہے ہیں ۔
اس مشن میں اسرو اور صنعتوں کے ہزاروں با ہنر افراد سمیت متعدد نو جوانوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ پی ایس ایل وی کے پروجیکٹ ڈائرکٹر جناب آر ۔ ہٹن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایس ایس ٹی ایل کے گروپ ایکزیکٹیو چیئر مین سر مارٹن سویٹنگ نے کہا کہ ’’ پی ایس ایل وی ۔ سی 42 بھارت اور برطانیہ کی جدید ترین تکنالوجی اورتجارتی اشتراک سے داغا گیا سیٹیلاٹ ہے ۔
تا حال اسرو 28 ملکوں کے 239 غیر ملکی سیٹیلاٹ لانچ کر چکا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More