نئی دہلی، امتیازی کارکردگی کا اعتراف کرنے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں، شہری مقامی اداروں، مستفدین اور ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن (سی ایل ایس ایس کے تحت) کے ذریعہ صحت مند مسابقہ آرائی کو فروغ دینے کے لئے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے مشن کے تحت نفاذ اور اختراع کے لئے پی ایم اے وائی (یو) ایوارڈ قائم کیا ہے۔پی ایم اے وائی (یو) ایوارڈ کے قیام کا مقصد مختلف زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں انعام دینا، مسابقہ آرائی کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پائیدار انداز میں‘‘ سب کے لئے گھر’’ کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔
ایوارڈ کی تین وسیع سطحوں میں سے پہلی سطح کے ایوارڈ کا قیام مشن کی اہم باتوں کے بارے میں کارکردگی کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) کے لئے کیا گیا ہے۔ یو ایل بی کے اندر میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیز کے درمیان علیحدہ مسابقہ آرائی ہوگی۔ ‘‘فیض اٹھانے والوں کی زیر قیادت تعمیر’’ کے تحت ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے سے منتخب مستفدین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں جدید انداز میں اپنےگھر کی تعمیر کے لئے ایوارڈ اور انعام دیا جائے گا ۔
پی ایم اے وائی (یو) ایوارڈ کا اندازہ لگانے کے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی درجہ بندی پر اثر انداز ہونے والی ایک بڑی وجہ ان کی ماہانہ انکریمنٹل پیش رفت ہے جسے جنوری 2019 سے مئی 2019 تک کی مدت کے لئے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ سست رفتار میں ترقی کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو اچھا پرفارمر بننے کے لئے ایک موقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی طور پر اس التزام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی درجہ بندی کو ہر مہینے عام کیا جائے گا تاکہ حصے داروں کے درمیان مسابقتی ماحول کو پیدا کیا جاسکے۔ ایوارڈ کا مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو اس بات کے لئے ابھارنا ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور لاکھوں لوگوں کے لئے گھر کے خواب کو مشن مدت کے اندر ایک حقیقت کی شکل دیں۔ ایوارڈ جیتنے والوں کو یہ ایوارڈ خصوصی قومی پروگرام میں دیا جائے گا جو جون 2019 میں نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
جولائی 2018 میں شہری مشن کی تیسری سالگرہ منانے کے لئے منعقد ایک تقریب میں پی ایم اے وائی (یو) کے سی ایل ایس ایس جزو کے تحت غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے قرض دینے والے پرائمری اداروں، بینکوں اور ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن کو ایوارڈ جو کہ دوسری سطح کا ایوارڈ ہے وہ پہلے ہی وزیراعظم کے ہاتھوں دیا جاچکا ہے۔ پی ایم اے وائی (یو) مشن نے شہری علاقوں میں تقریباً ایک کروڑ مکانات کی مانگ کے مقابلے میں 73 لاکھ مکانات منظور کرکے اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 39 لاکھ مکانات تعمیر کے مختلف مرحلوں میں ہیں اور تقریباً 15 لاکھ مکانات کی تعمیر پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔