18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم یو وائی کو کامیاب کرنے کیلئے مختلف حصے داروں کی طرف سے ادا کئے گئے رول کی خوشی میں اجولا اُتسو کا انعقاد کیلاش کھیر کی طرف سے لکھے گئے پی ایم یو وائی نغمے–اجولا بھارت اجولا کا اجرا

Urdu News

نئی دہلی، تیل کی صنعت نے آج آجولا اُتسو منایا، جس میں تمام حصے داروں کے ادا کردہ کردار کی خوشی منائی گئی۔ ان میں ضلع نوڈل افسران، پالیسی بنانے والے ، تقسیم کرنے والے اور فیض اٹھانے والے شامل تھے۔ ان لوگوں نے پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کو ایک بڑی تعبیر دی ہے۔

اس سلسلے کی تقریب پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت منائی گئی، جس کا مقصد پی ایم یو وائی میں  شاندار کردار ادا کرنے کے لئے ، ان کی ہمت افزائی  کرنااور مبارکباد دینا تھا۔

اس موقع پر پی ایم یو وائی نغمے کا اجرا بھی عمل میں آیا، اجولا بھارت–اجولا۔ اس کے  نغمہ  نگار ہیں، سرکردہ گلوکار اور فلمی صنعت کی شخصیت پدم شری کیلاش کھیر ۔ پی ایم یو وائی نغمہ موسیقی پلیٹ فارموں پر آن لائن ڈال دیا گیا ہے، جن میں امیزون، ایپل، ہنگامہ، وِنک، گلوگل پلے، ساون اور بہت سے دوسرے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ اس کا مقصد ملک کے ہر گھر تک  اجولا کا پیغام پہنچانا ہے۔

اس موقع پر سب سے زیادہ ایل پی جی استعمال کرنے والی 3 ریاستوں، جموں و کشمیر، چھتیس گڑھ اور آسام کے 3 لوگوں کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور ان ریاستوں کے تیل مارکیٹنگ کمپنی افسران انچارج کو ، پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز صلاحیت سازی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے مبارکباد دی۔

اچھی کارکردگی رکھنے والے 24 ضلع نوڈل افسران کی بھی گرام سوراج ابھیان کے دوران اچھی کارکردگی کےلئے تعریف کی گئی، جنہوں نے ہندوستان میں 50ہزار سے زیادہ گاؤوں میں گرام سوراج ابھیان چلایا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More