19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایچ ڈی ایوان میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ شمال مشرقی صنعت کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی۔ پی ایچ ڈی ، کامرس اور صنعت کے ایوان کے ایک وفد نے اپنے قومی صدر جناب انیل کھیتان اور سینئر قومی نائب صدر جناب راجیو تلوار کی قیادت میں شمال مشرقی خطے کے محکمے ، وزیراعظم کے دفتر  میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشنز ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور شمال مشرقی خطے کی صنعت کے منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وفد کے ارکان کو پچھلے تین سال میں کیے گئے ان مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا جو تجارت کو آسان بنانے اور خطے کی ان صلاحیتوں کا استعمال کرنے کیلئے کیے گئے ہیں جنہیں ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں خطے میں تقریباً 40 فیصد پھل  ضائع ہوجاتے  تھے کیوں کہ یہاں انہیں ذخیرہ کرنے اور انہیں لانے، لے جانے کی سہولیات دستیاب نہیں تھیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اب کنیکٹیوٹی  میں بہتری آگئی ہے اور سڑک اور ریلوے کا نیٹ ورک بھی تمام شمال مشرقی ریاستوں میں پھیل گیا ہے۔ لہٰذا اب اس مجبوری پر بہت حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان اسٹارٹ اپس کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے ’’وینچر فنڈ‘‘ کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم کو نئے چھوٹے صنعت کاروں نے جوش ولولے  کے ساتھ سراہا ہے۔

وفد کے ارکان نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بہت سے سمیناروں کے بارے میں بتایا جو انہوں نے منعقد کیے تھے۔ پی ایچ ڈی ایوان کے رہنماؤں نے وزیر موصوف کو ان تقریبات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کے بارے میں انہوں نے مستقبل قریب میں منصوبہ بنایا ہے۔ ان تقریبات میں امپھال میں’’خوراک کی بڑے پیمانے پر ڈبہ بندی ‘‘ کے موضوع پر سمینار ایزویل میں خوراک کی ڈبہ بندی کی سہولیات مہیا کرانے کیلئے ٹیکنالوجی اور ایٹا نگر میں چھوٹے صنعت کار پیدا کرنے سے متعلق ایک سمینار شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان اقدامات کے لئے  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے افسران خطے کی سبھی آٹھ ریاستوں کے ساتھ تال میل رکھیں گے تاکہ ان اقدامات سے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More