17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ٹی اوشا نے کھیل کود کے مرکزی وزیر سے ملاقات کی

पीटी उषा ने केन्‍द्रीय खेल मंत्री से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،معروف کھلاڑی محترمہ پی ٹی اوشا نے آج یہاں نوجوانوں کے امور کے اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب وجے گوئل سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ محترمہ اوشا نے انہیں 15 جون کو کیرالہ کے کوزی کوڈ میں ان کی نئی اکیڈمی کے افتتاح میں شریک ہونے کی دعوت دی۔ اس اکیڈمی کا نام ’’اوشا اسکول آف ایتھیلیٹکس‘‘ رکھا گیا ہے اور اس میں نئے ایٹھلیٹس کو تربیت دی جائے گی۔

یہ اکیڈمی 30 ایکٹر رقبے پر محیط ہے اور 8.5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جو کہ مرکز نے منظور کی ہے۔ اس اکیڈمی میں 8 لین والا سنتھیٹک ٹریک بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ اکیڈمی میں مٹی کا ٹریک، 40 بستروں والا ہاسٹل اور ایک جدید سازوسامان سے لیس جم بھی شامل ہے۔ اس اکیڈمی میں تربیت یافتہ کوچ، جسمانی ورزش کرانے والے ماہرین اور دیگر عہدیدار ہوں گے جو ان کھلاڑیوں کی مدد کریں گے۔

جناب وجے گوئل نے محترمہ اوشا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا تاکہ اکیڈمی میں بہترین صلاحیت کے کھلاڑی تربیت پاکر دنیا میں بھارت کی نمائندگی کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More