نئی دہلی؛ تنزانیہ، گھانا، برونڈی اور پاکستان کے ایلچیوں نے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
جن سفیروں نے اپنی اسناد پیش کیں ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
تنزانیہ کے ہائی کمشنر جناب براکا ہرن لووانڈا۔
گھانا کے ہائی کمشنر جناب مائیکل آرون نی نورٹی اوکائے
برونڈی کی سفیر محترمہ اسٹیلا بدیری گانیا
پاکستان کے ہائی کمشنر جناب سہیل محمود۔