9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چار نئے پروڈکٹس کو جی آئی ٹیگ حاصل ہوا

Urdu News

نئی دہلی، صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے  کے محکمہ کے تحت  جیوگرافیکل انڈیکیشن(جی آئی) حال ہی میں چار نئے جی آئی کا اندراج کیا ہے۔ریاست تاملناڈو کے ضلع ڈینڈیگل میں واقع پلانی قصبے سے پلانی پنجامیرتھم، ریاست میزورم سے تالہلوپوان اور میزو پوانچی اور ریاست کیرالہ سے تریرور پان کاپتہ رجسٹرڈ جی آئی کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہیں۔

جی آئی ایک انڈیکیشن ہے جس کا استعمال ان پروڈکٹوں کے لئے کیاجاتا ہے۔ جن کے پاس خصوصی جغرافیائی اصل ہوتے ہے اور اس پروڈکٹ کے ایسے معیارات یا ساکھ ہوتے ہیں جو اسی  خاص علاقے سے تعلق رکھتے ہے۔اس طرح کے نام سے معیار اور کوالٹی کی یقین دہانی ہوتی ہے جو کہ جغرافیائی شناخت شدہ مقام میں اپنی اصل کے لئے  ضروری  ہے۔

پلانی پنجا میر تھم پلانی ٹاؤن  کا ایک ابھیشیکا پرسادم ہے جو کہ بھگوان دھانڈےیوتھا پانی سوامی کے ابھیسیگم نے اہم پرساد میں سے ایک ہے۔ ابھیسیگم  ،   تملناڈو کے ڈینڈیگل ضلع میں واقع پلانی ٹاؤن کے پلانی پہاڑیوں میں واقع ارولمیگو دھانڈےیوتھا پانی سوامی مندر کے اعلی پجاری ہے۔ یہ پانچ قدرتی مادوں، کیلا، کھجور کا گڑ، گائے کا گھی اور چھوٹی الائچی کا مرکب ہے۔اس کو قدرتی طور سے تیار کیاجاتا ہے اس میں کسی مصنوعی چیز کی ملاوٹ نہیں ہوتی۔ یہ اپنے مذہبی جوش اور عقیدت کے لئے مشہور ومعروف ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تملناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک مندر‘‘پرسادم’’ کو جی آئی ٹیگ سے نواز ا گیا ہے۔

تالہلوپوان، متوسط سے بھاری، اچھی طرح بھنا ہوا، بہترین معیار کا میزورم کا کپڑا ہے جو اپنے بل والے  دھاگوں،تانا بانا اور بنائی کے لئے مشہور ہے۔ اس کا ڈیزائن ہاتھ کے ذریعہ تیار کیاجاتا ہے۔ میزو زبان میں تالہلو کا معنی پوری طرح کھڑااور مضبوط یا پیچھے مڑنے والا نہیں  ہوتاہے۔ تالہلو پوان کا میزورم کے معاشرے میں کافی اہمیت ہے۔ اس کی پیداوار میزورم کے ریاست بھر میں کی جاتی ہے۔ ایزوال اورتھینزوال اس کی پیداوار کے اصل مراکز ہے۔

میزو، پوانچی میزورم سےتعلق رکھنے والا ایک رنگین میزو شال/ ٹیکسٹائل ہے۔اس کو میزو ٹیکسٹائل میں سب سے زیادہ  رنگین تصور کیاجاتا ہے۔ یہ ہر  ایک میزو خاتون کے لئے ضروری سرمایہ  ہوتاہے۔ اسی طرح سے یہ ریاست بھر میں شادی کا اہم لباس ہے۔ اس کااستعمال میزو موسمی رقصوں اور سرکاری تقریبات میں عام طور سے کیاجاتا ہے۔ اس شال کے ڈیزائن کو بنکر معاون دھاگوں کا استعمال کرکے تیار کرتے ہیں اور اس طریقے سے وہ نہایت  خوبصورت اور نفیس ٹیکسٹائل تیار کرپاتے ہیں۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے تیریرو پان کے پتے کی کاشت، تنور، ترورنگادی، پٹی پورم، ملا پورم، ملا پورم ضلع کے ونگاڑا بلاک پنچایتوں میں کی جاتی ہے۔ ہلکے نشاط انگیز ایکشن اور ادویاتی خصوصیات کے لئے اس  پان کےپتے کی بڑی اہمیت ہے۔اگرچہ اس کا استعمال پان چبانے کے لئے ، پان مصالحہ بنانے کے لئے عام طور پر کیاجاتا ہے لیکن اس کے متعدد ادویاتی، صنعتی اور تہذیبی استعمال  موجودہیں۔اس پان کے پتے کو سانس کی بدبو اور ہاضمہ کی خرابیوں کے علاج کے لئے تصور کیا جاتا ہے۔

جی آئی پروڈکٹس دور دراز علاقوں میں دستکاروں، کسانوں، بنکر وں اور آرٹسٹوں کی آمدنی میں  اضافہ کرکے دیہی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ہندوستان کے دیہی آرٹسٹوں کے پاس نادر ہنر اور روایتی عمل اور طریقوں کی جانکاری ہے۔یہ معلومات نسل در نسل ان کے پاس منتقل ہوتی ہے، جس کو تحفظ اور فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ نے اس سلسلے میں متعدد اہم اقدامات کئے ہیں اور یہ جی آئی کے فروغ اور مارکٹینگ میں سرگرمی کے ساتھ مصروف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More