21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چمپارن ستیہ گرہ کی 100 ویں سالگرہ

चंपारण सत्याग्रह की 100 वीं वर्षगांठ
Urdu News

نئی دلّی ،  ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ڈاکٹر مہیش شرما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ   حکومت نے اپریل ، 2017 ء سے اپریل ، 2018 ء کے درمیان چمپارن ستیہ گرہ  کی 100 ویں سالگرہ کی یاد  منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔  وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک قومی نفاذ کمیٹی ( این آئی سی ) تشکیل دی گئی ہے ۔  اس یادگار کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 10 اپریل ، 2017 ء کو دلّی میں کیا گیا تھا ۔

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعے 2015 ء میں بہار کے لئے اعلان کردہ خصوصی پیکیج کے تحت  بہار میں گاندھی سرکٹ کو فروغ دینے کے لئے ایک پروجیکٹ کی نشاندہی کی گئی تھی ۔   بہار میں 4465.02 لاکھ روپئے کی مرکزی مالی امداد   کے ساتھ  سودیش درشن اسکیم  کے موضوع پر  گاندھی سرکٹ کے فروغ  : بھیتی واڑہ – چند راہیا –  ترکولیا  دیہی سرکٹ  کے پروجیکٹ کو منظوری دی گئی تھی ۔  اس کے لئے سیاحت کی وزارت نے پہلی قسط کے طور پر 893.00 لاکھ روپئے  جاری کر دیئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More