نئی دلّی، تجارت و صنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چوھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ حکومت نے چمڑے اور جوتے چپل کے شعبے میں روزگار فراہمی کے لئے خصوصی پیکیج کو منظوری دی ہے ۔ اس پیکیج کے تحت مرکزی شعبے کی اسکیم ‘بھارتی جوتا چپل اور چمڑہ ذیلی مصنوعات ترقیات پروگرام ( آئی ایف ایل اے ڈی پی ) ’ کے تحت 2600 کروڑ روپئے کے منظور شدہ اخراجات کے ساتھ تین مالی سالوں یعنی 18-2017 ء سے 20-2019 ء تک نفاذ کا عمل کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے ایوان کو بتایا کہ آئی ایف ایل اے ڈی پی کے تحت 7 ذیلی اسکیمیں ہیں اور ان ذیلی اسکیموں کی تفصیل کے تحت انسانی وسائل ترقیات ذیلی اسکیم ، پلیس منٹ سے متعلق ہنر مندی ترقیات تربیت ، بے روز گار افراد کو فراہم کرتی ہے ۔ یہ اسکیم 15000 روپئے فی فرد ہنر مندی کو بہتر بنانے اور تربیت کے لئے فراہم کرتی ہے ، جو برسر روزگار کارکنان کے لئے ہے ۔ 5000 روپئے کی رقم فی ملازم ، زیر تربیت افراد کو تربیت دینے والوں کے لئے فراہم کی جاتی ہے ۔
چمڑے کے شعبے کی مربوط ترقیات کی ذیلی اسکیم سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ پر ترغیبات فراہم کرتی ہے اور اس میں نئے پلانٹ کے لئے 30 فی صد کی شرح سے سبسڈی فراہم کی جاتی ہے ۔ مشینری اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے لئے پلانٹ اور مشینری کی لاگت کی 20 فی صد کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے ۔
ادارہ جاتی سہولت کے قیام سے متعلق ذیلی اسکیم فوٹ ویئر ڈیزائن اور ترقیات ادارے کو امداد فراہم کرتی ہے ۔
میگا لیدر فوٹ ویئر اور ذیلی کلسٹر سے متعلق ذیلی اسکیم چمڑے کے شعبے ، جوتے چپل اور متعلقہ ساز و سامان کے شعبے کے لئے بنیادی ڈھانچہ تقویت فراہم کرتی ہے ۔ چمڑے کی ٹیکنا لوجی ، جدت طرازی اور ماحولیات سے متعلق ذیلی اسکیم کے تحت عام پانی سودھنے کے پلانٹوں کو بہتربنانے ، اُن کی تنصیب کے لئے پروجیکٹ کی لاگت کا 70 فی صد بطور امداد فراہم کرتی ہے ۔
چمڑے کے شعبے میں بھارتی برانڈ کو فروغ دینے ، جوتے چپل اور متعلقہ ساز و سامان کو فروغ دینے کی اسکیم مستحق اکائیوں کو برانڈ پرموشن کے لئے امداد دیتی ہے ۔ مجموعی پروجیکٹ لاگت کا 50 فی صد حصہ حکومت کی جانب سے بطور امداد فراہم کرایا جاتا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپئے ہر ایک برانڈ کے معاملے 3 برسوں کی مدت کے لئے ہو سکتا ہے ۔
اضافی روز گار ترغیب برائے چمڑہ ، جوتا چپل اور متعلقہ ساز وسامان کے شعبے سے متعلق اسکیم کے تحت ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ میں آجروں کی جانب سے 3.67 فی صد تعاون فراہم کرتی ہے اور یہ تعاون تمام نئے چمڑہ ، جوتا کارکنان کے لئے دیا جاتا ہے ۔