17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے انسٹرومینٹ لینڈنگ سسٹم کا آغاز

Commissioning of new Instrument Landing System at Chennai International Airport
Urdu News

نئی دہلی، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے  چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے  پر  رن وے- 7 کے لئے  موجودہ   انسٹرومینٹ لینڈنگ سسٹم  (آئی ایل ایس) کی جگہ نئے انسٹرومینٹ  لینڈنگ سسٹم   کا آغاز کیا ہے۔  آئی ایل ایس   پائلٹوں کو رن وے پر لینڈنگ کے  قریب آتےوقت  ضروری   ہدایات فراہم   کرتا ہے۔

 نئے انسٹرومینٹ سسٹم سے  چنئی ہوائی اڈے پر  طیاروں کی  آسان لینڈنگ  کے لئے  راہ ہموار ہوگی۔  یہاں تک  کہ بارش کے دوران،نیز کم بادلوں ، دھوئیں  اور کہرے کے دوران بھی   طیارے کو لینڈ کرنے میں کوئی دشواری نہیں  ہوگی۔  آئی ایل ایس   ایئرکرافٹس کو  بہتر رہنمائی   فراہم کرتا ہے۔اس نئے نظام میں    ایک اعلی معیار  کے سمت کا پتہ بتانے والے  انٹینا نظام  ‘‘وائڈ اپرچر  لوگ پیراڈیک اینٹینا  ایررے  (ایل پی ڈی اے) ’’  کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس انٹینا نظام نے     پرانے  آئی ایل ایس   کی کوریج  کی بندشوں کے معاملے کو حل کردیا ہے۔    علاوہ ازیں یہ   انٹینا نظام    کم اونچائی پراڑنے والے طیاروں کو بھی   بہتر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔    اس سے   طیاروں کو  لینڈنگ کرتے وقت   مزید تحفظ  فراہم  ہوسکے گا۔  اس جدید ترین    آلے کو اندرا نیویا اے ایس ،   ناروے  نامی کمپنی نے تیار  کیا ہے ،جبکہ   اس آلے  کی مکمل تنصیب  ، الاینمنٹ  ، ٹیسٹنگ  ، طیاروں کے معائنہ اور نئے انسٹرومینٹ لینڈنگ سسٹم کےآغازکا کام   ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سی ایم ایس تکنیکی ماہرین  کے ذریعہ اندرون  ملک   کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More