نئی دہلی، ڈیفنس ایکسپو گزشتہ دس سال میں دنیا میں اپنے قسم کا ایک سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے۔ پہلی مرتبہ ڈیفنس ایکسپو ایونٹ 11 سے 14 اپریل 2018 تک چنئی میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ایونٹ یعنی پروگرام کو زبردست اور مثبت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اس کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔ اس ایونٹ کا مقام چنئی کے نزدیک ایسٹ کوسٹ روڈ پر کانچی پورم ڈسٹرکٹ کے تیر وادنتھل میں ہے۔ ڈیفنس ایکسپو 2018 کی تاریخ کے اعلان کےفوراً بعد بیرون ملکوں اور گھریلو دفاعی صنعتوں دونوں نے شرکت کے لئے کافی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ 42 ملکوں نے پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے اور آنے والے دنوں میں اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
جن ملکوں نے ڈیفنس ایکسپو میں شرکت کی توثیق کی ہے ان میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے والے ملکوں امریکہ ، برطانیہ ، روس فرانس ،اسرائیل، کوریا اور سویڈن وغیرہ شامل ہیں۔
ڈیفنس ایکسپو میں بہت سے وفود بھی وزارتی سطح پر شرکت کرسکتے ہیں ۔ بری ، بحری اور ہوائی فوج کے چوٹی کے افسران بھی ڈیفنس ایکسپو 2018 میں شرکت کررہے ہیں ۔
اس ڈیفنس ایکسپو 2018 کا اصل موضوع ہے کہ دنیا میں ہندستان کو دفاعی سازوسامان تیار کرنے والے ایک بڑے مرکز کے طور پر پیش کیا جائے ۔ اس سے ہندستا ن میں دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی صنعتوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا ہے جس سے انہیں اپنے ہی ملک میں تیار کئے گئے سازوسامان اور آلات کو دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔
تقریباً دس کمپنیاں ہر روز ڈیفنس ایکسپو کے لئے جگہ کی بکنگ کررہی ہیں۔ ڈیفنس ایکسپو 2018 تقریباً دو لاکھ مربع میٹر جگہ پر منعقد ہوگا۔