نئی دہلی۔ بری، بحری اور داخلی سلامتی کےنظام سے متعلق دو سالہ نمائش ڈیفنس ایکسپو کا دسواں ایڈیشن 11 سے 14 اپریل 2018 تک چنئی کے نزدیک مشرقی ساحل سڑک پر واقع کانچی پورم ضلع کے تیرودنتھی میں منعقد ہوا۔
تمل نادو کے گورنر بنواری لال پروھت نے اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ اس تقریب میں سکریٹری (دفاعی پیداوار) ڈاکٹر اجے کمار، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ٹی سورن راجو، ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) ، جناب سبھاش چندر اور کانچی پورم کے کلکٹر جناب پی پونیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر نے تیرودنتھی میں ڈیفینس ایکسپو 2018 کے کامیاب انعقاد کے لیے وزارت دفاع کو مبارکباد پیش کی۔ اس نمائش میں بہت بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ انہوں نے یہ کہا کہ مذکورہ نمائش کے انعقاد سے تمل نادو کے نئے سال کے موقع پر اور آئین کے اہم معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 127ویں سالگرہ کی تقریبات میں رنگ بھر گیا ہے۔ جناب پروہت نے چنئی اور اطراف کے لوگوں کا میزبانی اور رضاکاری جس کے باعث مذکورہ نمائش کامیابی سے ہم کنار ہوئی، کے لیے شکریہ ادا کیا۔
ڈیفینس ایکسپو 2018 میں آخری دن لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یہ نمائش کامیاب ثابت ہوئی۔