17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوالیسویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2019 میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، کناڈا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب وکاس سوروپ نے آج 44ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ٹی آئی ایف ایف) 2019 میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ ٹی آئی آئی ایف 2019 میں ہندوستانی پویلین کے افتتاح سے ہندوستانی سنیما کو غیرملکی بازار میں پیش کرنے کے لئے پلیٹ فارم دستیاب ہوگا اور نئے کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس سال بعد میں گوا میں منعقد کئے جانے والے افّی کے گولڈن جبلی ایڈیشن کے بارے میں افتتاح کے دوران خصوصی طور پر بات چیت ہوئی۔ افّی 2019 کے پوسٹر اور بروشر بھی جاری کئے گئے۔ شرکاء نے فیسٹول میں پروگراموں کے تذکرے، ماضی کے تذکرے، ماسٹر کلاسیز اور بات چیت کے اجلاسوں میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔ شرکاء میں سے بہت سے لوگوں نے گوا میں افّی میں فلم شائقین اور تکنیکی اجلاسوں میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001ULW8.gif

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وکاس سوروپ نے کہا ’’ہندوستانی فلموں نے عالمی سطح پر فلم سازی میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ آج ہر ایک فلم فیسٹول میں ہندوستان کے فلم سازی کے زبردست ا مکانات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ ٹی آئی ایف ایف  50ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (افّی) 2019 کی عالمی سطح پر تشہیر کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے۔ عالمی فلمی برادری کے فلم سازوں کو فیسٹول کے بنیادی عناصر اور عالمی سطح پر فلم سازی پر ہندوستانی سنیما کے اثر کو سمجھنے کے لئے ایک موقع ملا ہے۔‘‘

افتتاحی تقریب – شرکاء اور مباحثہ

فلم سازی کے شعبے اور فلم فیسٹول سے متعلق تقریباً 60 ممتاز شخصیتوں نے ہندوستانی پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موجود ممتاز شخصیات میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول سے متعلق ڈائریکٹر آف انڈسٹری  جناب جیوف میکناٹن، ہارٹ لینڈ  فلم فیسٹول انڈیانا پولس، انڈیانا، امریکہ کی سینئر انٹرنیشنل پروگرام کنسلٹینٹ محترمہ ہنّا فشر، لائن ہارٹ پروڈکشن ہاؤس کے سی ای او جناب روجر نائر، یوروپین فلم مارکیٹ کی مارکیٹنگ ہیڈ محترمہ جانا وولف، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی سینئر کوآرڈنیٹر – انڈسٹری محترمہ بریٹنی ایلن سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002SO1U.jpg

افّی 2019 کے گولڈن جبلی ایڈیشن میں شرکت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی، جس میں فیسٹول کے دوران پروگرامنگ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔ شرکاء میں سے بہت سے لوگوں نے کو-پروڈکشن ایگریمنٹ، ہندوستانی میڈیا اور انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری کے شعبے میں بزنس کی آسانی سے متعلق معاملات کے بارے میں پالیسی فریم ورک کو سمجھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ متعلقین کو ہندوستان میں فلم تیار کرنے کے لئے ایک ہی مقام پر کلیئرنس سے متعلق حکومت کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

پس منظر

حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون کے ساتھ ٹورنٹو، کناڈا میں 5 سے 15 ستمبر 2019 تک منعقد کئے جانے والے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کررہی ہے۔ ہندوستانی وفد میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹولس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب چیتنیہ پرساد اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ڈپٹی سکریٹری (فلمز) محترمہ دھن پریت کور شامل ہیں۔

ٹورنٹو میں ہندوستانی فلموں کے لئے زبردست امکانات موجود ہیں، کیونکہ یہاں پر ہند نژاد لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ہندوستانی سنیما کے بارے میں بھی یہاں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ ہندوستانی اور کناڈا نے کو-پروڈکشن کا معاہدہ بھی کیا ہے اور اس فیسٹول کے دوران ہندوستانی وفد کناڈا کے ساتھ فلموں کے کو-پروڈکشن کے امکانات کے مواقع کا بھی پتہ لگائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More