18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوتھا بمسٹیک سربراہ اجلاس اعلامیہ، کٹھمنڈو ، نیپال

Urdu News

ہم عوامی: بنگلہ دیش کے وزیراعظم، سلطنت بھوٹان کے اہم(چیف) مشیر، جمہوریہ ہند کے وزیراعظم ، میانمار یونین جمہوریہ کے صدر، نیپال کے وزیراعظم ، صدر، جمہوریہ سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا اور تھائی لینڈ سلطنت کے وزیراعظم، نے بمسٹیک سربراہ اجلاس کے لئے 30-31 اگست 2018 کو ملاقات کی۔ اور

1997 کے بینکاک اعلامیہ کے بمسٹیک اصولوں اور مقاصد کی تصدیق کرتے ہیں۔

تیسرے بمسٹیک سربراہ اجلاس(نائی پائی تو،4 مارچ 2014) اور بمیسٹیک لیڈران کے ری ٹریٹ آؤٹ کم دستاویز( گوا، 16 اکتوبر 2016) کو یاد کرتے ہیں۔

 اپنی مجموعی کوششوں کے ذریعہ اور اپنی مشترکہ قوتوں کے ذریعہ خلیج بنگال خطے کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانے  کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس بات کو تسلیم کیاجارہا ہے کہ جغرافیائی ربط یا تعلق، بے شمار قدرتی اور انسانی وسائل گہرے تاریخی اور ثقافتی ورثہ، خطے میں اہم میدان کی شناخت گہرے تعاون اور تعلقات کو بڑھاوا دینے کے لئے ہوئی ہے۔

یہ بھی تسلیم کیاجاتا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے، ترقیاتی مقاصد کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے لئے نیز 2030 کے ایجنڈے کے نفاذ کے لئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے عہد بستہ ہونا ہوگا۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں بمسٹیک رکن ممالک کے بین روابط انحصار معیشتوں اور معاشروں کے مابین خطے کی ترقی میں تعاون کے لئے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

کثیر جہتی رابط کنکٹویٹی کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ کنکٹویٹی فریم ورک میں  ہم آہنگی ہمارے خطے میں مشترکہ خوشحالی کے لئے معاشی انضمام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

علاقے میں اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر غور کرنا تعاون کے لئے اہم عوامل ہیں۔

خطے میں سب سے کم ترقی یافتہ اور محصور زمین(لینڈ لاکڈ) ترقی پذیر ممالک کی خصوصی ضروریات اور حالات کو تسلیم کیا گیا ہے اور ان کی ترقی کے عمل میں معنی خیز امداد یا تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیاگیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ تسلیم کیا گیا کہ دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم، بمسٹیک ممالک بین الاقوامی امن اور تحفظ کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں اور مجبور کرتے ہیں کہ دہشت گردی اور بین الاقوامی منظم جرائم سے لڑنے کے لئے ، ممبرممالک کو پائیدار کوششوں اور تعاون و اشتراک اور مجموعی فعال شراکت اور ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

باہمی تعاون اور گہرے انصمام کے ذریعہ خلیج بنگال خطے کی پر امن ترقی ، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے بمسٹیک ایک متحرک ، موثر اور نتیجے پر مبنی علاقائی تنظیم بنانے کے لئے مضبوط عزم کی تصدیق کی گئی۔

اعلامیہ میں، منصفانہ، انصاف پسند، حکمرانی پر مبنی، مساوی اور شفاف بین الاقوامی آرڈر(سلسلے) پر زور دیتے ہوئے مرکز اور حکمرانی پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام میں اقوام متحدہ کے ساتھ کثرت میں اعتماد کی توثیق کی گئی۔

 بمسٹیک کے تحت علاقائی تعاون کے عمل کو موثر طور پر تیز کرنے کے لئے مضبوط ادارے کے انتظامات کی اہمیت کو سمجھنا۔

سربراہ اجلاس میں بھوٹان کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر( سربراہ مشیر) کی شرکت اور اتفاق رائے اور اس کے نتائج کے دستاویزات پر شرکت کے سلسلے میں ایک ایڈریفرنڈم کی بنیاد پر شرکت اور موافقت کو تسلیم کیا گیا، جیسا کہ یہ آئندہ منتخبہ حکومت کو تابع ہیں۔

اس کے تحت عہد کرتے ہیں کہ:

1۔ ہم ، 1997 بنکاک اعلامیہ میں متعین اصولوں کو یاد رکھیں اور بمسٹیک کے اندر ہی اس تعاون کو باہمی برابری، علاقائی سالمیت، سیاسی آزادی، اندرونی معاملات میں غیر مداخلت ، پرامن وجود وتعاون اور باہمی فائدے کے احترام پر مبنی ہوگا۔

2۔ 1977م بنکاک اعلامیہ کے مقاصد کے طور پر بمسٹیک کے مقاصد اور ارادوں کو تسلیم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز تر کرنے سے اتفاق کیا گیا، اور خلیج بنگال خطے کو ایک پرامن ،  خوشحال اور مستحکم خطہ بنانے میں بمسٹیک کو ایک مضبوط ، زیادہ موثر اور نتیجے پر مبنی تنظیم بنانے کے لئے ہم مشترکہ تعاون اور مجموعی کوششوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

3۔ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء میں بمسٹیک کی منفرد حیثیت کو ایک رابطہ پل کے طور پر خطے میں اقتصادی اور سماجی ترقی کی سطح کو بڑھانے اور بہتر کرنے اور رکن ممالک کے درمیان استحکام اور تعاون کو مزید گہرا کرنے میں مکمل طور پر عہد بستگی کے لئے اپنی تنظیم کو موثر پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں تاکہ امن ، خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہوسکے۔

4۔ بمسٹیک ممالک سمیت دنیا کے تمام حصوں میں دریافت دہشت گردی اور کسی بھی صورت وشکل میں اور کہیں بھی اور کسی کے بھی ذریعہ ہو،  دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ دہشت گردی کے کسی بھی عمل کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس بات کاعزم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ صرف دہشت گردی بلکہ دہشت گردوں، دہشت گرد تنظیموں اور ان کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا جائے گا اور بلکہ ان ممالک اور قابل احتساب غیر سرکاری اداروں کی بھی شناخت کی جائے گی اور ان پر شکنجہ کسا جائے گا جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی، حمایت یا دہشت گردی کو فروغ دینے، دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کے لئے ہم اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور تمام ممالک سے اس سلسلے میں جامع نقطہ نظر بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، جن میں ان کے قبضے والی سرحدوں اور سرحد پار سے دہشت گردوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے مالی امداد کو روکنا، دہشت گردوں کی بھرتی کو روکنے، انٹر نیٹ کے غلط استعمال ، سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنا اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

5۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اصولوں اور مقاصد میں ہم غیر مبہم طور پر اپنے یقین کا اعادہ کرتے ہیں اور عصری عالمی چیلنجوں سے متعلق اس کے قواعد و ضوابط، اداروں اور وسائل کو بہتر بنانے اور مل کر اجتماعی آواز بلند کرنے کے لئے متفقہ کثیر جہتی نظام کو مضبوط بنانے کی اجتماعی کوشش کرنے کا عزم کرتے ہیں تاکہ منصفانہ ، انصاف پر مبنی، حکمرانی پر مبنی اور شفاف دنیا کے لئے ہمارے باہمی مفادات کی حفاظت کرسکیں۔

ادارہ جاتی اصلاحات

-6 بمسٹیک سکریٹریٹ کو تنظیم کے لئے چارٹر کا ابتدائی مسودہ تیار کرنے، 1997 کے بنکاک اعلامیہ پر کام کرنے، تعاون کے لئے طویل مدتی ویژن اور ترجیحات کی وضاحت کرنے، ادارہ جاتی ڈھانچے اور فیصلہ سازی کے عمل کی مختلف سطحوں کی ذمہ داریاں طے کرنے اور انہیں بمسٹیک کے مستقبل ورکنگ کمیٹی (بی پی ڈبلیو سی) اور دیگر اعلی اداروں کے ذریعہ غور کرنے اور پانچویں سربراہ اجلاس میں منظور کئے جانے کے لئے پیش کرنے کام کام سونپنے کافیصلہ کیا ہے۔

-7 بمسٹیک کے سینٹروں اور اکائیوں اور بمسٹیک سکریٹریٹ کے انتظامی اور مالی امور سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ میٹنگوں کا شیڈول تیار کرنے اور تنظیم کی ترجیحات اور سرگرمیوں کو معقول بنانے جیسے کاموں کے لئے بمسٹیک مستقل ورکنگ کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

-8 ہم اپنی حکومتوں کی متعلقہ وزارتوں/ قومی ایجنسیوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ ایک بمسٹیک ترقیاتی فنڈ قائم کرنے کے امکانات تلاش کریں جس میں ، مناسب وقت پر ، رکن ملکوں کی طرف سے رضا کارانہ تعاون کیاجائے جو بمسٹیک کی تحقیق اور منصوبہ بندی اور پروجیکٹوں ، پروگراموں کے علاوہ بمسٹیک کے سینٹروں اور دیگر اکائیوں کی سرگرمیوں کے لئے ، جن پر اتفاق رائے پایا جائے،استعمال کیا جائے۔

-9 بمسٹیک سکریٹریٹ کی اداراجاتی صلاحیت کو مالی اور انسانی وسائل کے ذریعہ بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے تاکہ بمسٹیک کی سرگرمیوں اور پروگراموں کے نفاذ میں تال میل کے ساتھ نگرانی کی جاسکے اور آسانی پیدا کی جاسکے اور ممبرملکوں کے ذریعہ اتفاق رائے سے پروجیکٹوں کو شروع کیاجاسکے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹروں کی تعداد بڑھا کر سات کردی جائے۔ جن میں ہر رکن ممالک کا ا یک ڈائریکٹر ہو۔

10۔ ہم بین الاقوامی فورموں میں مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر، جو مناسب ہو، ایک مشترکہ موقف اپنا کر اور مختلف کثیر جہتی تنظیموں اور اداروں میں بمسٹیک کی شبیہ اور اس کی اہمیت کا اجاگر کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔

11۔ تعاون کے اہم شعبوں میں ترقی کو تیز تر کرنے، بمسٹیک تعاون کے موجودہ شعبوں میں تعاون پر  نظرثانی کرنے اور معقول بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہی اور بامعنی نتائج پیدا  کی خاطر بمسٹیک کے تھت پروگراموں اور پروجیکٹوں کے نفاذاور ان سرگرمیوں کے طریقہ کار کو بلا رکاوٹ بنانے پر زور دیتے ہیں۔ بمسٹیک کے تعاون کے ستونوں کی دوبارہ ترجیح سے متعلق نظریاتی دستاویز کے تھائی لینڈ کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

12۔ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جو بھی قانونی دستاویزات اور تمسکات ملکی سطح پر منظوری کے لئے التوا میں پڑے ہیں، انہیں ترجیحی بنیاد پر لیا جائے اور ان کی توثیق کی جائے۔

13۔ ہم ان قائد ملکوں کے رول کی ستائش  کرتے ہیں جو متعلقہ شعبوں میں پیش رفت حاصل کرنے میں انہیں ادا کیا ہے اور ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزید پیش رفت کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔

14۔ سابق سکریٹری جنرل جناب سمیت ناکندلا کی اہم خدمات کی ہم ستائش کرتے ہیں جو انہوں نے اپنی معیاد کار میں بمسٹیک کے کام کو آگے بڑھانے میں دی ہیں اور بمسٹیک کے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے بنگلہ دیش کے جناب ایم شاہد الاسلام کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

15۔ مارچ 2014 سے بمسٹیک کی میزبانی کے لئے ہم نیپال کی ستائش کرتے ہیں اور بمسٹیک کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے سری لنکا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

16۔ علاقائی امداد باہمی کے عمل کو تیز تر کرنے کے لئے اجلاس کے بروقت انعقاد اور بمسٹیک کی دیگر میٹنگوں کے انعقاد کے لئے ہم اپنی عہد بستگی کاایک بار پھر اظہار کرتے ہیں۔

17۔ اس اعلامیہ کے ضمیمہ میں شعبہ جاتی نظرثانی کے ضمن  میں جو ہمارے موقف سے ہوگا اس میں ہم نے  جو رہنما خطوط، وعدے اور بیانات دیئے ہیں، ان سے ہم اتفاق کرتے ہیں۔

18۔ شاندار میزبانی اور اجلاس کے لئے زبردست انتظامات کرنے کے لئے ہم حکومت نیپال کی مخلصانہ ستائش کرتے ہیں۔

چوتھے بمسٹیک سربراہ اجلاس کے اعلانیہ  سے منسلک

شعبہ جاتی  جائزہ

غریبی  کا خاتمہ

1۔   2030 ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے خطوط پر اور  بمسٹیک کے  غریبی کے پلان آف ایکشن کے موثر نفاذ پر زور اور  عالمی غریبی کے خاتمے میں  تمام شعبوں کے تعاون  سمیت  خلیجِ بنگال خطے میں   2030 ء تک  غریبی ختم کرنے کے ہمارے  عہد کا  اعادہ ۔

2 ۔ قومی معیشت کے خدمات اور   پیداواری شعبوں میں  زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے   افرادی قوت کو بہترین روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے افرادی قوت کی پرورش   کے ٹھوس اقدامات کرنے کے عزم  کا  اظہار کرتے ہیں ۔

ٹرانسپورٹ اور مواصلات ( کنکٹیوٹی )

3 ۔  خطے میں   شاہراہوں  ، ریلوے  ، آبی گزر گاہوں ، سمندری راستوں اور فضائی راستوں   میں ترقی ، توسیع  اور  جدید بنائے جانے کے ذریعے   کثیر ماڈل والے نقل و حمل  کے ذرائع اور  مربوط اور آسان آمد و رفت کی سہولیات  قائم کرنے  کے عزم کا   اعادہ کیا جاتا ہےاور    متعلقہ حکام کو   بمسٹیک کے ساحلی جہاز رانی معاہدے  اور  بمسٹیک موٹر گاڑیوں کے معاہدے کو  مکمل کرنے  کی کوششوں کو تیز کرنے    اور رکن ملکوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنے  کی ہدایت دی گئی ہے  ۔

4 ۔   اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کنکٹی وٹی  پر   بمسٹیک ماسٹر پلان  کا مسودہ    جلد منظور کیا گیا اور    اس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک   کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ماسٹر پلان  تیار کرنے   میں مدد فراہم کی اور بمسٹیک ٹرانسپورٹ کنکٹی وٹی ورکنگ گروپ  ( بی  ٹی سی ڈبلیو جی)  کو  ، اس کو نافذ کرنے   اور ممبر ملکوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ دینے کا کام سونپا  گیا ہے ۔  ہم اس بات پر متفق ہیں کہ   ماسٹر پلان   ایک کلیدی دستاویز کے طور پر کام کرے گا  ، جو     کارروائیوں کی رہنمائی اور  کنکٹی وٹی کے مختلف فریم ورک کے درمیان  جیسے   کنکٹیوٹی پر آسیان ماسٹر پلان ، 2025 ( ایم  پی اے سی 2025 ) ، آئیوا ڈے  –  چاؤ فاریا   – میکونگ  اقتصادی تعاون اسٹریٹیجی   ( اے سی ایم ای سی ایس )   کے درمیان تال میل پیدا کرنا  تاکہ ہمارے خطے میں وسیع کنکٹی وٹی اور پائیدار ترقی کو حاصل کیا جا سکے ۔

5 ۔  خطے کے عوام   کو   زیادہ رسائی ،  زیادہ سستی اور ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ اور موبائل مواصلات   فراہم کرنے کے پیش نظر   اطلاعاتی ٹیکنا  لوجی اور مواصلات سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ہم   ‘‘ نیو  ڈیجیٹل ہورائیزن : کنیکٹ  ، کریئیٹ  ، اِنوویٹ  ’’ کے موضوع پر  25 سے 27 اکتوبر ، 2018 ء کو نئی دلّی میں   بمسٹیک وزارتی   کنکلیو  کا انڈیا  موبائل کانگریس  2018  میں میزبانی کرنے کے حکومتِ ہند  کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور  تمام رکن ممالک   کی اس بات پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس میں شرکت کریں  ۔

تجارت اور سرمایہ کاری

6 ۔ ہم بمسٹیک  آزاد تجارتی علاقہ  ( ایف ٹی اے )  مذاکرات  کو جلد  مکمل کرنے کا عزم کرتے ہیں اور  بمسٹیک تجارت  اور اقتصادی وزارت میٹنگ ( ٹی ای ایم  ایم )  اور اس کی ذیلی  تنظیموں کو بشمول  تجارتی مذاکراتی کمیٹی   ( ٹی این سی )  کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ  بمسٹیک  ایف ٹی اے  کے معاہدوں سے متعلق   تمام کام ، جس قدر جلد  ممکن ہو سکے ، پورا کریں   اور ہم      اشیاء میں تجارتے کے معاہدے پر مذاکرات میں پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور کسٹم میں تعاون پر معاہدے پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی متعلقہ وزارتوں / ایجنسیوں   کو  ہدایت دیتے ہیں کہ وہ    ٹی این سی کی میٹنگوں میں شرکت کریں ۔

7 ۔  بمسٹیک ویزا  میں سہولیات کے لئے  طریقۂ کار  کو قطعی شکل دینے کی خاطر  بمسٹیک ویزا معاملات پر  جاری مذاکرات پر ماہرین کے گروپ  اور  تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ کے لئے سرکاری – پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خاطر بمسٹیک اقتصادی فورم اور  بمسٹیک  بزنس فورم  کی سرگرمیوں میں   نئی جان ڈالنے پر  رضا مند ہیں ۔

8 ۔  بمسٹیک اِسٹارٹ اَپ کنکلیو کی دسمبر ، 2018 ء میں   میزبانی کرنے  کی  بھارت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تمام رکن ممالک  پر زور دیتے ہیں  کہ وہ اس میں شرکت کریں ۔

انسدادِ دہشت گردی اور سرحد  پار  سے  جرائم 

9 ۔ اپنی  اِس پوزیشن کا اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی ہمارے خطے کے امن و استحکام کے لئے  ایک سنگین خطرہ ہے اور   ہر قسم کی دہشت گردی   سے نمٹنے   کے اپنے مستحکم عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرنے پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہیں ۔

10 ۔  مجرمانہ معاملات میں  باہمی قانونی  امداد  پر بمسٹیک کنونشن پر دستخط   کے  منتظر ہیں  ،  رکن ملکوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس کی جلد توثیق کریں  اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کہ کئی رکن ملکوں نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے میں  تعاون  ،  سرحد پار سے ہونے والے منظم جرائم  اور غیر قانونی  منشیات کی اسمگلنگ   پر بمسٹیک کنونشن کی توثیق کر دی ہے  اور ہم باقی رکن ملکوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھی  اس کنونشن کی توثیق کریں ۔

11 ۔  انسداد دہشت گردی اور  سرحد پار کے جرائم کی روک تھام   میں  تعاون اور تال میل  کو فروغ دینے  کے ایک حصے کے طور پر  بمسٹیک  نیشنل سکیورٹی  سربراہان کی میٹنگوں کو جاری رکھنے   اور بمسٹیک   کی وزرائے داخلہ کی سطح پر    میٹنگیں کرنے   کا فیصلہ   کیا گیا ہے اور     اپنی قانون نافذ کرنے والی  ایجنسیوں ، انٹلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور تال میل کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم  کا اظہار کرتے ہیں ۔

12 ۔  بمسٹیک نیشنل سکیورٹی سربراہوں کی  مارچ ، 2019 ء میں تیسری میٹنگ کی میزبانی کے لئے  تھائی لینڈ   کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ماحولیات اور آفات بندوبست

13۔  اطلاعات کے اشتراک کے توسط سے آفات بندوبست کے شعبے میں گہرے تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔ اس میں ابتدائی مرحلے میں بھی انتباہ کا نظام، انسدادی اقدامات کرنا، باز آباد کاری اور صلاحیت سازی شامل ہیں۔ خطے میں موجود صلاحیتوں  کو پروان چڑھانے پر اتفاق کیا اور ایک کارروائی منصوبہ تیار کرنے کے مقصد سے ماہرین پر مشتمل ایک بین حکومتی گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا تاکہ خلیج بنگال خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیاری اور باہمی تال میل بہتر بنایا جاسکے۔

آب و ہوا کی تبدیلی

14۔ ماحولیات کی  خراب ہوتی صورتحال، آب و ہوا کی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے ہمالیائی  اور پہاڑی علاقوں کی نازک صورتحال پر آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات اور خلیج بنگال اور بحر ہند  سے ان کے باہمی تعاون پر سنگین تشویش کا اظہار کیا اور ماحولیات کی حفاظت اور تحفظ کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کا عہد کیاتاکہ ہماری زندگیوں اور ہماری روزی روٹی پر آب و ہوا کے منفی اثرات کا تدارک کیا جاسکے۔ایک کارروائی منصوبہ تیار کرنے کے مقصد سے ماہرین پر مشتمل ایک بین حکومتی  گروپ کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا تاکہ خطے میں آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مسائل کا مل جل کر حل نکالا جاسکے۔مشترک لیکن مختلف ذمہ داریاں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر اور آر سی) کے حصول کے مطابق  پیرس معاہدے کو نافذ العمل بنانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا اور ایسا کرتے وقت مختلف ملکوں کے حالات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

توانائی

15۔ خطے میں توانائی کے وسائل، خاص طور پر قابل تجدید اور صاف توانائی کے وسائل کے وسیع امکانات کو تسلیم کرتے ہیں  اور خطے کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ کام کرکے تعانائی میں تعاون کا ایک جامع پلان تیار کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کرنے سے اتفاق کرتے ہیں اور پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کے دیگر وسائل سمیت توانائی میں تعاون کو بڑھانے کی خاطر ماہرین کا ایک بین حکومتی گروپ قائم کرنے کا فیصہ کرتے ہیں۔

16۔ ہم اپنے  عوام کی اقتصادی ترقی کے لئے توانائی میں تجارت سمیت، بلا رکاوٹ اور سستی دروں پر بجلی سپلائی کرنے کے تئیں عہد بستہ ہین اور بمسٹیک گرڈ انٹر کنکشن پر مفاہمت نامے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ گرڈ انٹر کنکشن میں روکاوٹ کو دور کرنے کی خاطر تکنیکی ، منصوبہ جاتی اور عملی معیار قائم کرنے کے اقدامات کریں اور ایک بمسٹیک گرڈ کے جلد قیام کو یقینی بنائیں اور ہم خطے میں توانائی میں تعاون کو مستحکم کرنے کی خاطر بمسٹیک انرجی سینٹر کو جلد شروع کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ٹیکنالوجی

17۔ پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی خاطر بہت چھوتی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں سمیت تمام شعبوں میں قابل برداشت تکنالوجیوں کے فروغ، رسائی اور ساجھیداری میں تعاون کو بڑھانے پر رضامندی اور سری لنکا میں بمسٹیک تکنالوجی ٹرانسفر سہولت کے قیام سے متعلقہ میمورنڈم آف ایسو سی ایشن پر دستخط کرنے کے تئیں رکن ملکوں کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

18۔ اسی کے ساتھ  ٹیکنالوجی کے تخریبی اثرات سے نمٹنے کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے  خطہ میں ٹکنالوجی کو ترقی دینے کے لئے انسانی وسائل کی ترقی اور تعلیم میں امداد باہمی پر زور دینے پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا۔

زراعت

19۔ فصلوں، مویشیوں اور باغبانیوں، زرعی مشینری اور کٹائی کے بندوبست سمیت زراعت اور اس سے متعلق شعبوں میں امداد باہمی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پائیدار انداز میں زرعی پیداواریت اور اس سے ہونے والے منافع میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے لئے متعلقہ اتھارٹیز کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ خوراک اور تغذیہ سکیورٹی کے حصول  کے لئے امداد باہمی میں تیزی لائے  اور روایتی زراعت کے بارے میں معلومات کا تحفظ کرے اور اسے فروغ دے۔ اس کے لئے وہ مناسب طور پر روایتی اور جدید زراعت دونوں کو ایک دوسرے سے جوڑے اور اخراجات میں تخفیف کرے، آمدنی میں اضافہ کرے اور زرعی برادریوں کے لئے خطرات کو کم کرے اور اس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان زرعی تجارت کا راستہ ہموار کرنا  اور غربت کے خاتمے، ملازمت کے پیدا کرنے اور اپنے ملکوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں تعاون پیش کرنا ہے۔

20 ۔زراعت پر 2019 تک پہلی بمسٹیک  وزارتی سطح کی میٹنگ کی ضیافت کے لیے میانمار کی پیش کش کا خیرمقدم کیا گیا اور اسی طرح 2019 میں کلائمٹ اسمارٹ فارمنگ  سسٹمس پر بمسٹیک کی ضیافت کرنے سے متعلق بھارت کی پیش کش  کا خیرمقدم کیا گیا۔

ماہی گیری

21۔  خطے میں سمندری وسائل کے تحفظ، بندوبست اور اس کے پائیدار استعمال میں مسلسل امداد باہمی پر زور دیا گیا۔خطے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور لوگوں ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے ماہی گیری میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا اور متعلقہ قومی ایجنسیوں کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ پائیدار سمندری ماہی گیری کو فروغ دینے کے لئے معنی خیز تعاون کے امکان کو دریافت کریں اور متعلقہ اتھارٹیز کو ہدایت دیں کہ وہ  پتہ لگائیں کہ کس طرح زمینی سرحدوں والے رکن ممالک اندرون ملک ماہی گیری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عوامی صحت

22۔ بمسٹیک  خطے کے لوگوں  کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے خطرہ بننے والے ایچ آئی وی اور ایڈز، ملیریا، ڈینگو، ٹی بی، وائرل انفلوئنزا ، سوائن انفلوئنزا  اور  دیگر عوامی صحت کے لئے ابھرنے والے سمیت ، ایک ملک سے دوسرے ملک میں پھیلنے والے عوامی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ  غیر متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے  کی جانے والی کوششوں میں تعاون کو توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ روایتی ادویہ میں امداد باہمی میں پیش رفت کو تسلیم کیا گیا۔ اس شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر عہد بستگی ظاہر کی گئی۔ معلومات کے تبادلے، تجربات کو باٹنے کے ذریعے روایتی ادویہ کے شعبے سمیت متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان سرگرم امداد باہمی کی حوصلہ افزائی کی گئی اور  روایتی ادویہ میں امداد باہمی کے لئے تھائی لینڈ کی کوششوں کی ستائش کی گئی۔

عوام سے عوام کے رابطے

23۔ رکن ممالک کے درمیان گہری افہام و تفہیم اور اعتماد پیدا کرنے اور  مختلف سطحوں پر عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے کا عہد کیا گیا۔ بمسٹیک کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے میں بمسٹیک نیٹ ورک آف پالیسی تھنک ٹینکس (بی این پی ٹی ٹی)  کی سرگرمیوں پر اظہار اطمینا کیا گیا اور متعلقہ ایجنسیوں کو بی این پی ٹی ٹی کے ٹرمس آف ریفرینس  (ٹی او آر) کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی۔

24۔ عوام سے عوام کے رابطوں کا دائرہ بڑھانے کے لئے پارلیمنٹیرینس، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، ثقافتی تنظیموں اور میڈیا برادری کے لئے مناسب بمسٹیک فورم کے قیام کا امکان تلاش کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

ثقافتی امداد باہمی

25۔ ہمارے لوگوں میں تاریخی ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ کو بڑھانے ، ثقافتی تنوع کے لئے باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دینے، اس خطے میں بدھ مت کی اہمیت ایک مربوط کرنے والے وسیلے کے طور پر نمایاں کرنے اور بدھ سرکٹ قائم کرکے اس کا ایک واضح مظاہرہ کرنے کے لئے عہد بستگی دکھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

26۔ بمسٹیک کے ثقافتی وزرا اور بمسٹیک ثقافتی فیسٹول   کی میٹنگوں کا انعقاد مستقل طور پر  کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا۔ثقافت اور پہلے بمسٹیک کلچرل فیسٹول پر بمسٹیک کی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ کا انعقاد کرنے سے متعلق بنگلہ دیش کی پیش کش کا خیرمقدم کیا گیا اور ان دو اہم پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے ہمارے متعلقہ ثقافتی وزرا کی شرکت کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی۔

سیاحت

27۔ بمسٹیک میں داخلی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ بڑھتے ہوئے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے اور 2005 میں کیرلا میں اختیار کئے گئے بمسٹیک خطے کے لئے پلان آف ایکشن فار ٹورزم ڈیولپمنٹ اینڈ پروموشن  اور 2006 میں کٹھمنڈو  میں  دوسری بمسٹیک ٹورزم منسٹرز راؤں ٹیبل اینڈ ورکشاپ کے ذریعہ دوبارہ نافذ کرنے سمیت ماضی کے اقدامات کو بڑھانے پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے متعلقہ اتھارٹیز کو ذمہ داری دی گئی ۔ سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بناکر اور ٹرانسپورٹ رابطہ کاری کو سہل بناکر سیاحت کا راستہ ہموار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ بدھسٹ ٹورسٹ سرکٹ، ٹیمپل ٹورسٹ سرکٹ  ، جغرافیائی سیاحت اور طبی سیاحت کو ترقی دینے اور فروغ دینے سے متعلق ٹھوس  عہد بستگی  کی گئی اور 2020 میں نیپال میں  بمسٹیک ٹورسٹ کنکلیو کا انعقاد کرنے سے متعلق نیپال کی پیش کش کا خیرمقدم کیا گیا۔

کوہستانی معیشت

28۔ پائیدار ترقی میں تعاون کے لئے حیاتیاتی تنوع سمیت  کوہستانی جغرافیائی نظام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس شعبے میں امداد باہمی کو فروغ دینے کے لئے نیپال کے تیار کردہ بمسٹیک ملکوں میں کوہستانی معیشتوں کو فروغ دینے سے متعلق تصوراتی نوٹ کا خیرمقدم کیا گیا اور ایک ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے بین حکومتی ماہرین کے گروپ  تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیل گوں معیشت

29۔ نیل گوں معیشت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور خطے میں پائیدار ترقی کے لئے اس شعبے میں امداد باہمی پر رضامندی ظاہر کی گئی اور زمینی سرحدوں والے رکن ممالک کی خصوصی ضروریات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیل گوں معیشت پر ایک ایکشن پلان وضع کرنے سے متعلق بین حکومتی ماہرین کا ایک گروپ  تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

30۔ سال 2017 میں بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل بلو اکونومی کانفرنس کی میزبانی پر اظہار اطمینان کیا گیا جس میں بمسٹیک کے رکن ممالک کے سرکاری نمائندوں نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More