19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چوتھے تخمینےسے اناج کی ریکارڈ پیداوار کا اندازہ ہوتا ہے:جناب رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ نے کہا ہے کہ چوتھے تخمینے سے اناج کی 275.68ملین ٹن کی پیداوار کا انکشاف ہوتا ہے۔ یہ پیداوار 110.15 ملین ٹن دھان، 98.38 ملین ٹن گیہوں ، 22.95 ملین ٹن دالوں اور 44.19 ملین ٹن موٹے اناج پر مشتمل ہے۔ جناب رادھا موہن سنگھ این ایف ایس ایم کی 13ویں جنرل کونسل میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ تینوں وزرائے مملکت جناب پرشوتم روپالا، جناب گجیندرسنگھ شیخاوت اور محترمہ کرشنا راج بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے این ایف ایس ایم کی سرگرمیوں کے بارےمیں بتایا ، جو کہ درج ذیل ہیں:

  • 17-2016 میں 29 ریاستوں کے 638 اضلاع نے دالیں اگائیں، جبکہ 13-2012 میں 16 ریاستوں کے 468 اضلاع میں دالوں کی کاشت کی گئی تھی۔
  • 12ویں اسکیم میں موٹے اناج کو شامل کیاگیا۔ این ایف ایس ایم کی موٹے اناج کی اسکیم پر 15-2014سے 28 ریاستوں کے 265 اضلاع میں عمل کیا جا رہا ہے۔
  • جناب سنگھ نے کہا کہ 17جنوری 2017 کو 12ویں میٹنگ کے دوران جو فیصلے کئے گئے تھے، اُن کا جائزہ لیا گیا اور کونسل نے منصوبوں کی منظوری دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More