17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھتیسویں بین الاقوامی جیو لوجیکل کانگریس

Urdu News

نئی دہلی، ارضیاتی سائنس کی بین الاقوامی یونین (آئی یو جی ایس) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، جس میں اس کے صدر پروفیسر کیمنگ چینگ، سکریٹری جنرل ایس سی فنّے اور خزانچی پروفیسر ایچ کیتاذاٹو شامل ہیں، 20 سے 24 نومبر  2017 کے دوران بھارت کا دورہ کیا جس کا مقصد چھتیسویں بین الاقوامی ارضیاتی کانگریس (آئی جی سی) کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا، جو 2020 میں دہلی میں منعقد ہوگی۔

ارضیاتی سائنس کا اولمپک کہی جانے والی آئی جی سی ہر چار سال میں آئی یو جی ایس کے تحت منعقد ہوتی ہے جس کیلئے عالمی سطح پر تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔ بھارت نے 2012 میں آسٹریلیا کے برس بین میں منعقدہ کانگریس میں 2020 میں میزبانی کیلئے تجویز پیش کی تھی، جس کو منظوری مل گئی ہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے  کہ یہ تقریب تقریباً 6 دہائی کے بعد پھر بھارتی سرزمین پر منعقد ہوگی اور یہ ارضیاتی سائنس سے تعلق رکھنے والی برادری کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے۔

اس تقریب کا اہتمام کانکنی کی وزارت اور ارضیاتی سائنس کی وزارت کے مشترکہ فنڈ سے کیا  جارہا ہے جس میں انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (آئی این ایس اے) اور شریک میزبان پڑوسی ملک بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی سائنس اکیڈمیوں کے سرگرم تعاون شامل ہے۔

آئی یو جی ایس کے وفد نے اپنے  دورے کے دوران اس تقریب کے انعقاد کے مقام انڈیا ایکسپو مارٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا اور اس مقام پر دستیاب سہولیات اور دیگر تفصیلات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیم نے جدید ترین سینٹر کو متاثر کن قرار دیا، جو ایک بڑی کانگریس کی میزبانی کیلئے  پوری طرح سازوسامان سے لیس ہے۔ اس کانگریس میں  6 ہزار تک مندوبین شرکت کرتے ہیں۔

آئی یو جی ایس کے مندوبین نے کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب ارون کمار ، زمینی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون اور دونوں وزارتوں کے سینئر عہدیداروں اور کانگریس کا انعقاد کرنے والی کمیٹی کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس کا انعقاد کرنے والی کمیٹی میں ڈاکٹر پی وی دمری اس کے صدر ہیں جبکہ ڈاکٹر پی آر گولانی سکریٹری جنرل ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر طلعت  احمد، سائنسی پروگرام کمیٹی کے سربراہ، آسام یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر سومناتھ گپتا اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More