نئی دہلی ،یکم نومبر :صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے چھٹھ پوجاکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے :
‘‘چھٹھ پوجا کے مبارک موقع پر میں ہندوستان اوربیرونی ممالک میں رہنے والے اپنے تمام ہم وطنوں کومبارکباد اورنیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔
چھٹھ پوجا ایک منفرد تہوار ہے جس میں عقیدت مند سورج ،دریاؤں ، تالابوں وغیرہ کی پوجاکرتے ہیں اور قدرت کی خصوصیات کی ستائش کرتے ہیں ۔ اس کی شروعات سخت اپواس سے ہوتی ہے اور اختتام مقدس اسنان پرہوتاہے ۔ ان رسموں کی ادائیگی عقیدت مند اس یقین کے ساتھ کرتے ہیں کہ اس سے ان کی روح کو پاکیزگی ملے گی ۔
آئیے اس چھٹھ پوجاکے موقع پر ہم سورج دیوتا ، دھرتی ماتا اور دریاوں کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہارکریں ۔ یہ تہوار ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لائے اورہمیں قدرت کا مزید احترام کرنے کے تحریک دے ۔ ’’