19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھ واضح متبادل تکنالوجیوں کو استعمال کرکے 6368مکانات تعمیر کئے جائیں گے

Urdu News

نئی دہلی: مکانات اورشہری امورکی وزارت کے سکریٹری جناب

درگاشنکر مشرانے رائے ظاہرکی کہ لائٹ ہاوس پروجیکٹوں ( ایل ایچ پیز) کے لئے جو مقامات منتخب کئے گئے ہیں وہ براہ راست ثبوت کے طورپر کام کریں گے اور ماہرین تعلیم ، پریکٹیشنروں اور میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کریں گے ۔ جناب امرت ابھیجات ، جے ایس اینڈ ایم ڈی ( ایچ ایف اے ) نے کہاکہ ان این ایچ پیز کے ذریعہ امکانی فیض یافتگان کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ متعلقہ مقامات کا دورہ کریں اور وہ وہاں ہونے والے کام کودیکھیں اور اپنائیں ۔ ان مقامات پر آگاہی کو فروغ دینے کے لئے بہت سی تقریبات منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنایاگیاہے ۔

          گلوبل ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج انڈیا ( جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا) کے تحت کنسٹرکشن ٹکنالوجی انڈیا ( سی ٹی آئی ) 2019کی نمائش اورکانفرنس کا افتتاح عزت مآب وزیراعظم نے 2مارچ ، 2019کو وگیان بھون میں کیاتھا۔ جی ایچ ٹی سی ۔ انڈیا کامقصد عالمی طورپرتسلیم شدہ ، متبادل اور ثابت شدہ تعمیراتی تکنالوجیوں کو  مکانات کی تعمیر میں تیز رفتار اور سستی تکنالوجی کے طورپر استعمال کرنا ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم نے 20-2019کو تعمیراتی تکنالوجی کا سال قراردیاتھا۔ ا س سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت ( ایم اوایچ یواے ) نے چھ منتخب مقامات پر جی ایچ ٹی سی ۔انڈیا کے تحت لائٹ ہاوس پروجیکٹوں ( ایل ایچ پیز) کی تعمیر کے لئے تجویزیں بھیجنے کی درخواست شائع کی تھی ۔ یہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ اندور ، راجکوٹ ، چنئی ، رانچی ،اگرتلہ اور لکھنؤ میں تعمیر کئے جائیں گئے ۔

          چھ سرکردہ  متبادل تکنالوجیوں کو استعمال کرکے کل 6368مکانات تعمیر کئے جائیں گے ،جن میں متعلقہ سہولتیں اور خدمات بھی فراہم ہوں گی ۔ یہ تعمیر ات  پردھان منتری آواس یوجنا ( شہری ) پی ایم اے وائی (یو) مشن کے فریم ورک کے اندرمنتخب مقامات پر ماحولیات دوست حالات میں انجام دی  جائیں گی ۔ آرایف پیز کی اشاعت ہرایک مقام کے لئے 5جولائی ، 2019 کو www.eprocure.gov.in  پرآرایف پیز کے سلسلے میں وضاحت کے لئے نیلامی سے پہلے کی ایک میٹنگ نئی دہلی کے نرمان بھون کے سی پی ڈبلیوڈی کانفرنس ہال کے کمرہ نمبر101،اے میں دوپہر11بجے رکھی گئی ہے ۔ تکنیکی اورمالی تجویزیں آن لائن 20اگست ، 2019تک بھیجی جاسکتی ہیں ۔

          وہ منتخبہ ایجنسیاں جو ایل ایچ پیز کی تعمیر کاکام ، تعمیرکے مقررہ 12مہینوں کے اندرپوراکردیں گی، انھیں فی ایجنسی 20ہزارامریکی ڈالرکا انعام دیاجائیگا اورانھیں مستقبل میں بھی کام کرنے کا موقع دیاجائیگا۔ ان  ایل ایچ پیز کی تعمیر مکانات کی تعمیر کے سیکٹرمیں ماحول دوست نظام اور جدیدتکنالوجیاں اپناکرکی جائیگی ۔ اس میں شرکت کرنے والی ایجنسیاں مزید تفصیلات کے لئے آرایف پیز کو  www.eprocure.gov.inسے ڈاون لوڈ کرسکتی ہیں ۔ اور جی ایچ ٹی سی ۔انڈیاکی ویب سائٹ https://ghtc-india .gov.inکو بھی ملاحظہ کرسکتی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More