نئی دہلی۔جولائی؛ چیئرمین چیفس اسٹاف کمیٹی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا موزمبیق اور تنزانیہ کا 23 جولائی سے 30 جولائی تک دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورہ کا مقصد موزمبیق اور تزانیہ کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنا اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع کی تلاش کرنا ہے۔
ہندوستان کی مسلح افواج موزمبیق اور تنزانیہ کی مسلح افواج کے ساتھ بہت سے محاذوں پر تعاون کرتی ہیں جن میں تربیت، ہائڈروگرافی، ایک دوسرے کی دفاعی تقریب میں شرکت اور اعلی سطحی دورہ کے تبادلے شامل ہیں۔