17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرانے 2018 اور2019بیچ کے آئی ٹی ایس امیدواروں کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے آج نئی دہلی میں نروچن سدن میں 2018 اور2019بیچ کے بھارتی ٹیلی مواصلات خدمات کے ٹرینی افراد افسران کے ساتھ بات چیت کی ۔

یہ بات چیت انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن منیجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم )میں بھارتی ٹیلی مواصلات سروس (آئی ٹی ایس ) افسران کے دوروزہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہے ۔

آئی ٹی ایس یونین آف انڈیا کا گروپ‘ اے ’سینٹرل سول سروس (گزیٹڈ  ) پوسٹ ہے ۔یہ سروس ٹیلی مواصلات سے متعلق شعبوں میں حکومت کی تکنیکی اور انتظامی کام کاج کو پوراکرتی ہے ۔ وزارت مواصلات کے ماتحت ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی اوپی ) کیڈرکنٹرول اور کیڈرساخت ، بھرتی تربیت ، کیڈرڈیپوٹیشن ، ادائیگی اوربھتہ جیسے پالیسی کے فیصلوں اورآئی پی ایس افسران کے نظم وضبط کے امورکے لئے ذمہ دارہے ۔

بھارتی ٹیلی مواصلات خدمات کے افسران محکمہ ٹیلی مواصلات کے پالیسی بنانے اورپالیسی کی  عمل آوری کے لئے کام کرتے ہیں ۔ آئی ٹی ایس افسران  ملک کے تمام لائسنس سروس علاقوں اوربڑے ٹیلی کام اضلاع میں ٹیلی گرام اتھارٹی کا کرداربھی انجام دیتے ہیں تاکہ ایسی سروس فراہم کرنے والوں سے لائسنس کی شرطوں اور ٹیلی کام نیٹ ورک سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے اور غیر قانونی /خفیہ ٹیلی کام  آپریشن پر کارروائیوں کو یقینی بنایاجاسکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More