نئی دہلی، ایئر چیف مارشل پی ایس دھنوا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وائی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی، چیف آف ایئر اسٹاف نے کارگل کے شہیدوں کی قربانی اور بہادری کے اعزاز میں آج چار طیاروں مگ-21 مسنگ مین فارمیشن فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔ مسنگ میں فلائی پاسٹ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کے اعزاز میں فضائی سلامی ہے۔ مگ-21 بیسن کا ایروفارمیشن دو طیاروں کے درمیان خالی جگہ کو ظاہر کرتے ہوئے مسنگ مین کی غمازی کی۔ بعد میں ایک پروقار تقریب میں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کے اعزاز میں میموریل پر گلہائے قیدت پیش کیا۔
