14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چینی ملوں کے ذریعے 20-2019 ء کے شوگر سیزن کے لئے گنے کی واجب اور منفعت بخش قیمتوں کے تعین کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی، اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی ( سی سی ای اے ) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں  20-2019 ء کے شوگر سیزن کے لئے چینی ملوں کے ذریعے  واجب الادا گنے کی قیمتوں کے سلسلے میں  انہیں واجب اور منفعت بخش قیمتوں کے تعین  کی تجویز  کے تحت لانے کو اپنی منظوری دے دی ہے  ۔

          واضح رہے کہ ایف آر پی  کا انحصار  زرعی لاگت   اور قیمتوں کے کمیشن ( سی اے سی پی ) کی سفارشات پر ہوتا  ہے ، جو  اس کمیشن کی جانب سے  اگست ، 2018 ء میں اپنی رپورٹ میں پیش کی گئی تھی اور جن کا تعلق 20-2019 ء کے سیزن کے لئے  گنے کی قیمتوں کی پالیسی    سے تھا ۔ سی اے پی سی نے  20-2019 ء کے شوگر سیزن کے لئے بھی انہی قیمتوں کی سفارش کی تھی  ، جیسا کہ 19-2018 ء کے لئے طے کیا گیا تھا ۔

          سی سی ای اے نے  ہر ایک  0.1 فی صد اضافے کے لئے ، جو  10 فی صد سے اوپر ہو ،  2.75 فی  کوئنٹل  کے پریمیم کی فراہمی کو بھی اپنی منظوری دی ہے ۔

فوائد

   اس منظوری سے گنا کاشت کاروں کو  گنے کی گارنٹی شدہ قیمتیں حاصل ہو سکیں گی ۔  گنے کے سلسلے میں ایف آر پی کا تعین گنا ( کنٹرولڈ ) آرڈر ، 1966 کے مطابق کیا جاتا ہے ۔ یہ قیمت یکساں طور پر پورے ملک کے لئے نافذ العمل ہو گی ۔ ایف آر پی کا تعین  گنا اگانے والوں کے مفاد میں ہو گا کیونکہ  انہیں اپنی پیداوار کی واجب اور منفعت بخش قیمتیں پانے کا استحقاق حاصل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More