20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع جنرل وےفنگے کی وزیراعظم سے ملاقات

Urdu News

نئی دلّی، چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع جنرل وےفنگےنے  آج  وزیراعظم  جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم مودی نے دفاع اور ملٹری ایکسچنج سمیت سبھی شعبے میں ہندوستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی روابط میں ہوئے اضافے کی ستائش کی۔

ہندوستان۔ چین کے رشتوں کو دنیا میں استحکام کا ایک عامل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں امن وسکون کی برقراری ہندوستان اور چین کی اس حساسیت اور پختگی کا اشاریہ ہے جس سے یہ اپنے اختلافات کا حل نکالتے ہیں اور انہیں تنازعے کی شکل نہیں لینے دیتے۔

وزیراعظم مودی نے اس موقعہ پر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ووہان، گنگ داؤ اور چوہانسبر گ میں ہوئی اپنی ملاقاتوں کا گرمجوشی کے ساتھ یاد کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More