17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈائرکٹروں اور ڈپٹی سکریٹری حضرات سے وزیر اعظم کی گفتگو

PM’s interactions with Directors and Deputy Secretaries
Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت ہند کے مختلف محکموں اور وزارتوں میں مصروف کار  ڈائرکٹروں اور ڈپٹی سکریٹری حضرات سے چار گروپوں میں ملاقات کی۔  اکتوبر 2017 کے دوران مختلف ایام میں یہ ملاقاتیں کی گئیں۔  اس سلسلے کی آخری ملاقات 17 اکتوبر 2017 کو ہوئی۔ ان مذاکرات کا ہر دور تقریباً دو گھنٹے جاری رہا۔

 ان ملاقاتوں کے دوران حکمرانی، بدعنوانی، سرکاری کاروباری ادارے، گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس، صحت، تعلیم، ہنرمندی کے فروغ، زراعت، ٹرانسپورٹیشن، قومی یکجہتی، آبی وسائل، سوچھ بھارت، ثقافت، مواصلات اور سیاحت جیسے موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان افسران سے زور دے کر کہا کہ 2022 تک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پوری لگن اور نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جائے۔  انھوں نے کہا کہ فرسودہ  اور بندھے ٹکے طریقے حکومت ہند کی کارکردگی میں زبردست دشواریاں پیدا کرتے ہیں۔ جناب نریندر مودی نے ان افسران سے زور دے کر کہا کہ ان فرسودہ طریقوں کو خارج کرنے کے لیے جدت طراز طریقوں سے کام کیا جائے۔ تاکہ سرکاری کام کاج میں تیز رفتاری پیدا ہوسکے۔ انھوں نے کہا کہ ڈائرکٹر  اور ڈپٹی سکریٹریوں کی سطح پر مصروف کار افسران کو بہتر نتائج کے لیے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دینی چاہئیں ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ،  وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران اور کابینی سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More