نئی دہلی، مواصلات اور انفار میشن ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ذریعہ مورخہ 14 اگست ، 2018 ء کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ذاتی ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق مجوزہ بل پر عوام سے طلب کی جانے والی آراء اور تجاویز کی آخری تاریخ 10 ستمبر تھی ۔
اس کے ذریعہ اب اطلاع دی جارہی ہے کہ عوام کی جانب سے اپنی رائے بھیجنے کی آخری تاریخ میں اب 30 ستمبر ، 2018 ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے ۔
ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور ذاتی ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق مجوزہ بل مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی وزارت کی ویب سائٹ URL:http://meity.gov.in/data-protection-framework پر دستیاب ہے ۔
مواصلات اور انفار میشن ٹیکنا لوجی کی وزارت کے پورٹل www.meity.gov.in پر بھی عوام اپنی تجاویز اور آراء دے سکتے ہیں ۔
کسی وجہ سے اگر ایسا ممکن نہ ہو تو درج ذیل پتے پر بھی عوام اپنی رائے بھیج سکتے ہیں :
جوائنٹ سکریٹری
الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی وزارت
روم نمبر 4016 ، الیکٹرونکس نکیتن ،
6 سی جی او کمپلیکس ، سی جی او کمپلیکس ،
لودھی روڈ ،
نئی دلّی – 110003