17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکخانوں کے محکمے نے تمام چھوٹی بچت اسکیموں کی سہولت کوبرانچ پوسٹ آفس کی سطح تک توسیع دی

Urdu News

دیہی علاقوں میں ڈاکخانوں کے نیٹ ورک اورڈاک خدمات کو مستحکم کرنے نیز گاؤں میں اکثریت تک چھوٹی بچت اسکیموں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈاکخانوں کے محکمے نے اب تمام چھوٹی بچت اسکیموں کی توسیع برانچ پوسٹ آفس کی سطح تک کردی ہے۔

دیہی علاقوں میں 131113 برانچ ڈاکخانے کام کررہے ہیں۔ لیٹر، اسپیڈ پوسٹ ، پارسل، الیکٹرانک منی آرڈر، دیہی پوسٹل لائف انشورنس کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ یہ برانچ ڈاک خانے پوسٹ آفس بچت کھاتہ، ریکرنگ ڈپازٹ، ٹائم ڈپازٹ اور سوکنیا سمردھی اکاؤنٹ اسکیموں کی سہولیات اب تک فراہم کررہے تھے۔

نئے حکم نامے نے برانچ ڈاکخانوں کو پبلک پروویڈنٹ فنڈ، ماہانہ آمدنی اسکیم، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ، کسان وکاس پتر اور معمر شہریوں کی بچت اسکیموں کی سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ گاؤں میں رہائش پذیر لوگ بھی اب  وہی ڈاکخانوں کی بچت بینک سہولیات حاصل کرسکیں گے جو شہری علاقوں میں اب تک لوگ حاصل کررہے تھے۔ یہ لوگ اب اپنے گاؤں میں بھی ڈاکخانے کےذریعے ان مقبول عام اسکیموں میں اپنے بچت کھاتوں میں رقومات جمع کرسکیں گے۔ محکمہ ڈاک کا تمام ڈاکخانے کی بچت اسکیموں کو لوگوں کے دروازے تک لاکر دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھایا گیا ایک دیگر قدم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More