نئی دہلی، ستمبر ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کا بینہ نے انڈین ریلویز میڈیکل سروس کے ڈاکٹروں کے ریٹائر منٹ کی عمر کو بڑھا کر 65 سال کر نے کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔
کا بینہ نے سینٹرل یو نیورسٹیوں اورمحکہ اعلیٰ تعلیم کے تحت آئی آئی ٹی (خود مختار ادارے)اور وزارت جہاز رانی کے تحت اہم پورٹ ٹرسٹوں (خود مختار ادارے)میں کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال تک کر نے کو بھی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے ۔
متعلقہ وزارتوں ، پبلک محکموں [وزارت آیوش(آیوش ڈاکٹر)، محکمہ دفاع(مسلحہ افواج طبی خدمات کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے تحت کام کر نے والے غیر فوجی ڈاکٹروں)، محکمہ دفاعی پیدا وار (انڈین آرڈیننس فیکٹریز ہیلتھ سروس میڈیکل آفیسرز)، وزارت صحت اور کنبہ بہبود کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس ، وزارت ریل کے تحت ڈینٹل ڈاکٹرس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی اداروں میں کا م کر نے والے ڈاکٹرس ] کے انتظامی کنٹرول کے تحت کا م کر نے والے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 65 سال کر دی گئی ہے ۔
مرکزی کا بینہ نے متعلقہ وزارتوں /محکموں /اداروں کو ما لی ضرورتوں کے مطابق انتظامی عہدوں کا چارج رکھنے والے ڈاکٹروں کی ملازمت سے سبکدوشی کی عمر کے تعلق سے منا سب فیصلہ کر نے کا اختیار د یا ہے ۔ اس فیصلے سے بیما روں کی بہتر دیکھ بھال ہو گی ، میڈیکل کا لجوں نے معقول تعلیمی سر گرمیوں میں مدد ملے گی اور اس کے علا وہ حفظان صحت خدمات کی فرا ہمی کے لئے قومی صحت پروگراموں کا موثر ڈھنگ سے عمل درآمد بھی ہو گا ۔
اس فیصلے سے مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں /محکموں کے تقریباً 1445 ڈاکٹروں کو فائدہ پہنچے گا ۔ اس فیصلے سے خزانے پر زیا دہ ما لی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ ڈاکٹروں کے عہدے کی کثیر تعداد خالی پڑی ہو ئی ہے اور حالیہ فیصلوں سے ڈاکٹر منظور شدہ اسامیوں پر اپنے کا م جا ری رکھیں گے ۔
پس منظر :
مرکزی صحت خدمات کے ڈاکٹروں کی ملا زمت سے سبکدوشی کی عمر بڑھا کر 31 مئی 2016 کو 65 سال کر دی گئی تھی ۔
مرکزی صحت خدمات کے ڈاکٹروں کو چھوڑ کر دوسرے ڈاکٹر،جن میں مرکزی حکومت کو دوسرے طریقہ علاج کے ڈاکٹر شا مل ہیں، انہوں نے مرکزی صحت خدمات (سی ایچ ایس)کی برا بری کی بنیاد پر ملازمت سے سبکدوشی کی عمر میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔