17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے شمال مشرقی میں جاری اورمستقبل سے متعلق پروجیکٹوں کے تعلق سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈونر) اور شمال مشرقی کونسل(این ای سی)، کے افسران کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ڈونر کی وزارت کے وزیر ڈاکٹر اندر جیت سنگھ، این ای سی کے سیکریٹری جناب رام موہیا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

حکام نے وزیر موصوف کو ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں جاری پروجیکٹوں میں ہورہی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے خطے میں زیر عمل درآمد پروجیکٹوں کے بارے میں اور کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتندر سنگھ کو بتایا گیا کہ دہلی میں شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئےجواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہاسٹل کی تعمیر کی غرض سے 11کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔مذکورہ کاموں کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں۔ یہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اپنی قسم  کاپہلا ہاسٹل ہے۔ہاسٹل میں 224 کمرے ہوں گے، جن میں 424 طلباء کی رہائش کا انتظام ہوگا۔ 224 کمروں میں سے 24 کمرے دویانگ طلباء کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں۔باقی ماندہ کمرے میں مساوی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں یعنی 200 لڑکے اور 200 لڑکیاں قیام کریں گی۔یہ چار منزلہ   یہ ہاسٹل تقریباً ڈیڑھ ایکڑ رقبہ میں تعمیر ہوگا۔ہاسٹل کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی طالبات کا ہاسٹل جس کا افتتاح حال ہی میں بنگلورو میں وزیر اعظم کے ذریعے کیاگیا تھا، وہ کام کرنے لگا ہے۔ ان ہاسٹلوں کے علاوہ دہلی یونیورسٹی سے متعلق کالجوں اور اداروں میں زیر تعلیم شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کے لئے روہنی ہاسٹل کی اراضی  کو تحویل میں لینے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ڈی ڈی اے کے لئے 2.5کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

میٹنگ کے دوران نئی دہلی کے دوارکا علاقے میں نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر کے قیام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔پروجیکٹ کی تخمیناً لاگت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سینٹر دہلی میں شمال مشرقی خطے کے کلچرل اور کنوینشنل؍ انفارمیشن  ہب کے طورپر کام کرے گا۔اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق تعمیر کیا جائے گا اور اس میں شمال مشرقی خطے سے متعلق مواد کے حامل ریڈنگ رومز ، آرٹ گیلری ہوگی، جہاں  شمال مشرقی خطے کی تہذیب و ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔

ڈاکٹرجتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دیتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شمال مشرق میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے عمل درآمد کے تمام کوششیں کرے گی اور شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے طلباء کے فائدے کے لئے نئی پروجیکٹ شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطے کے زمینی حقائق کا پتہ لگانے اور عوام سے ان کے مسائل معلوم کرنے کے لئے وزراء جلد ہی شمال مشرقی خطہ کا دورہ شروع کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More