9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے پنشن و عملہ کے محکمہ کے دفاتر اور لوک نائک بھون میں واقع محکمہ خلاءکا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  آج یہاں لوک نائک بھون میں واقع دفاتر کا دورہ کیا۔ محکمہ عملہ وتربیت (جی او پی ٹی) ،  پنشن  اور  پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے محکمے ،  محکمہ خلاء، جس کے ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزیر مملکت ہیں، کے  دفاتر یہاں واقع ہیں اور  جس میں تقریباً 300 ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ ایک اچانک کیا گیا  دورہ تھا، جس کا مقصد ان محکموں کے  کام کاج کے  مختلف پہلوؤں کو  ذاتی طور پر سمجھنا تھا۔

اپنے دورے کے دوران  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  مذکورہ محکموں میں کام کرنے والے  اہلکاروں سے  ملاقات کی اور  ان کے کام کرنے کے ماحول کے بارے میں  ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا  اور  اپنے  کام کی انجام دہی کے دوران  اگر انہیں  کوئی دشواری ہے تو اسے  سمجھنے کی کوشش کی۔  انہوں نے  دفتر کا معائنہ بھی کیا اور ان محکموں میں  صفائی ستھرائی کی  صورت حال کا جائزہ لیا۔ ایک ایک سیٹ پر  جاکر  انہوں نے  تینوں محکموں کے  سبھی  اسٹاف کے ساتھ  بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ  ان کے اس  دورے سے ملازمین  کا مورال بلند و اور ان کے اندر  ترغیب پیدا ہوئی۔

 اس کے بعد وزیر موصوف نے سبھی افسروں کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے  ملازمین  کی فلاح وبہبود سے متعلق سرگرمیوں،  سی ایس ایس ،  ایس ایس سی ایس اور  سی ایس ایس ایس  کے  19 ہزار  افسروں کے کیڈر  مینجمنٹ سے متعلق  سرگرمیوں اور  مرکزی حکومت سے  پنشن پانے والے  ملازمین  کی فلاح وبہبود سے متعلق سرگرمیوں پر  تبادلہ خیال کیا۔  وزیر موصوف نے  پنشن اور پنشن یافتگان کی  فلاح وبہبود کے محکمے  (ڈی او پی پی ڈبلیو) کے  این آئی سی  سینٹر کا دورہ کیا، جو  پنشن یافتگان سے متعلق  پورٹل اور  محکمہ پنشن کی سبھی آن لائن سرگرمیوں کا انتظام انصرام کرتا ہے، جس میں سی پی ای این جی آر اے ایم ایس  ،  سنکلپ، انوبھو، بھوشیہ اور موبائل ایپ شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے بھوشیہ پر  پنشن سیٹلمنٹ کے  آن لائن  پروسیسنگ کی  ستائش کی۔ وزیر موصوف نے  محکمہ پنشن کے  پنشن عدالت  جیسے  اقدام کی  ستائش کی۔ قابل غور ہے کہ  فی الحال پنشن یافتگان کی تعداد  برسرکار اسٹاف سے  زیادہ ہے۔

پنشن کے جوائنٹ سکریٹری نے  صورت حال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے  وزیر موصوف کو  بتایا کہ  عمارت سے  باہر گراؤنڈ فلور پر ایک ازکار رفتہ اسٹور ہاؤس تھا، جو  کئی سالوں سے  مخدوش حالت میں پڑا ہوا تھا۔ اس کی اب   جدید ی جارہی  ہے  اور جلد ہی اس کا استعمال پنشن یافتگان کو  سہولت فراہم کرانے والے مرکز اور ایک کنونشن سینٹر کے طور پر کیا جائے گا جس میں محکمہ پنشن کی  چھوٹی موٹی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

محکمہ عملہ و تربیت کے  افسروں کے ساتھ  گفت وشنید کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے  کہا کہ  یہ ایک اچھا خیال ہوگا کہ  افسروں اور اسٹاف کے  مخصوص آؤٹ ڈور کام کے لئے  محکمہ کی طرف سے  کوئی  ادارہ جاتی  خدمت انجام دی جائے تاکہ وہ محکمہ کی  سرگرمیوں کے لئے  زیادہ سے زیادہ  وقت  دے سکیں۔

 دورے کے بعد ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ان کے  دورے کا مقصد یہاں واقع  مختلف محکموں میں کام کرنے والے  ملازمین  کے  کام کرنے  کے  حالات کو  زمینی سطح پر سمجھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ  عملہ وتربیت کا محکمہ حکومت ہند کا ایک اہم  محکمہ ہے ، جو  متعدد اہم  کام  انجام دیتا ہے جس میں کیڈر مینجمنٹ اور  تربیت کے متعلق ضرورتوں کی تکمیل  شامل ہیں۔ محکمہ پنشن  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  محکمہ پنشن نے پنشن یافتگان  کی  سہولت کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جن میں پنشن عدالتوں کا  انعقاد ، ایس سی او وی اے  میٹنگس ،  پنشن پورٹل ، انوبھو اسکیم ، سنکلپ اور بھوشیہ  جیسے پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  محکمہ پنشن کے ذریعے  جس کنونشن  سینٹر کی  تعمیر کی جارہی ہے  وہ  ان کی  ریگولر ضرورتوں کی  تکمیل میں  مدد کرے گا۔انہوں نے  محکموں کے ذریعے  نافذ  کئے جارہے ای-آفس اقدامات  کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

وزیر موصوف نے لوک نائک بھون میں واقع  محکمہ خلاء کے برانچ سیکریٹریٹ کا بھی  دورہ کیا ۔ اس میں اسرو  سے وابستہ  ایک یونٹ بھی  واقع ہے، جو بنگلور میں  واقع  اسرو کے  محکمہ خلاء کی نمائندگی کرتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More