16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے گوہاٹی میں شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے صحت کے کنکلیوسےخطاب کیا

Dr Jitendra Singh addresses Northeast Health Ministers' Conclave at Guwahati
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے شمال مشرقی خطے کی آٹھ ریاستوں میں ضلعی سطح پر حفظان صحت خدمات کی توسیع کیلئے پی پی پی (نجی عوامی شراکت داری)کی تجویز پیش کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ آج گوہاٹی میں شمال مشرقی خطے کے آٹھوں ریاستوں کے وزرائے صحت کے کنکلیو کی صدارت کر رہے تھے۔ اس میٹنگ میں دیگر افراد کےعلاوہ ادایار کینسر انسٹی ٹیوٹ، چنئی، پتنجلی اور یوگ سنستھان بنگلورو جیسے مقتدر اداروں کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ تین برس کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ کئے گئے صحت سے متعلق اقدامات کا مختصر خاکہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال سے محکمۂ جوہری توانائی کے زیر اہتمام ڈاکٹر باروواکینسر انسٹی ٹیوٹ ، گوہاٹی کا الحاق ٹاٹامیموریل کینسرسینٹر، ممبئی سے کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر بارواکینسر انسٹی ٹیوٹ گوہاٹی کے اساتذہ کےعلاوہ معاون تدریسی عملہ اور طبی خدمات کو جدید تر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سے کینسرسرجری میں سپراسپشئلٹی ایم سی ایچ کورس پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہےاور امید ہے کہ اس تعلیمی سال سے کینسر میڈیسن میں سپر اسپشئلٹی ڈی ایم کورس بھی شروع کیا جائےگا۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ادایار کینسرانسٹی ٹیوٹ، چنئی کے اشتراک و تعاون کا بھی اعتراف کیا۔ شمال مشرقی خطے کی آٹھوں ریاستوں سے ایک ایک سرجن اور فزیشیئن کو ادایار کینسر انسٹی ٹیوٹ، چنئی کے ذریعہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ واپس جا کر اپنے متعلقہ ریاستوں میں بہتر صحت خدمات دے سکیں، کیونکہ اس خطے میں کینسر کے زیادہ معاملات ہیں۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت تمام ریاستی حکومتوں کے اتفاق رائے سے ملک کے دیگر حصوں سے خواہشمند نجی ہیلتھ کیئر شراکت داروں کو مدعو کرے گی تاکہ خطے میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

آسام کی ریاستی حکومت کے ذریعہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے ریاست میں ایک جدید کینسر اسپتال کے قیام کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے افسران اس کے بارے میں ریاستی صحت سکریٹریٹ کے عہدیداران کے ساتھ صلاح و مشورہ میں مصروف ہیں۔ اس میٹنگ کے کوآرڈینیٹر آسام کے وزیر صحت جناب ہیمانتا بسوا سرما تھے، جبکہ دیگر ریاستوں کے وزرائے صحت نے اس میٹنگ کے انعقاد میں اپنا تعاون دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More