15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل کے روز سردار پٹیل بھون میں سوؤچھتا ایکشن پلان کے نفاذ کا معائنہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور پینے کے پانی نیز صفائی ستھرائی کی وزارت کے ایک سینئر افسر 29 مئی 2018 بروزمنگل سردار پٹیل بھون میں واقع انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  محکمے کے دفتر ی احاطے کا دورہ کریں گے تاکہ سوؤچھتا ایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ محکمہ اپنے احاطے میں 16 سے 31 مئی 2018 کے دوران  سوؤچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے۔

سوؤچھتا پکھواڑ ہ کے دوران محکمے نےوقت کی پابندی کے ساتھ متعد د سرگرمیاں انجام دیں، جن میں  پرانے ریکارڈس کی ریکارڈنگ، رویو ا ور انہیں ہٹانا ، پرانے  اور  ازکار رفتہ سامانوں کی نیلامی کی کارروائی شروع کرنا، پنکھوں، فرنیچر اور دیگر الیکٹرانک سامانوں کی صفائی شامل ہیں۔دفتر ی احاطوں، کینٹین، بیت الخلاء اور عمارت سے متصل علاقوں کی صفائی کی گئی اورماحولیات دوست ماحول سازی کیلئے گملوں میں سجے پودے رکھے گئے۔سوؤچھ بھارت کے موضوع پر ایک پوسٹر/سلوگن مسابقے کا انعقاد کیاگیا۔ محکمے میں سب سے بہتر کام کی جگہ کیلئے ایک توصیفی سند دی جائےگی۔

محکمے نے 100 فیصد ای-آفس نظام پر عمل درآمد کیا ہے اور سبھی ریکارڈس کی ڈیجیٹل کاری کی گئی اور ایسے فیزیکل فائلس جنہیں اب رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی تھی، انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ محکمے نے پلاسٹک  کی بوتلوں کی جگہ شیشے کی بوتلوں کا استعمال شروع کیا ہے اور ماحولیات دوست ماحول بنانے کیلئے گملوں میں لگے پودوں کا بندوبست کیا ہے۔ مردوں سے متعلق       بیت الخلاء کا رینوویشن کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے نئی دہلی لوک سبھا حلقے سے رکن پارلیمنٹ اور عملہ ، عوامی شکایات ، قانون و انصاف سے متعلق پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کی رکن محترمہ میناکشی لیکھی نے 16 مئی 2018 کو سوؤچھتا ابھیان کے آغاز کے موقع پر محکمے کے افسروں اور اسٹاف کو سوؤچھتا حلف دلایاتھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More