شمال مشرقی ریاستوں کے ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ‘‘آسام کے ورثے کی دریافت’’ کے عنوان سے ایک کافی ٹیبل بُک کا اجراء کیا، اس کا پیش لفظ امیتابھ بچن نے لکھا ہے اور پنگوئن نے اسے شائع کیا ہے۔
گلیز پیپر پر تصاویر اور فوٹوگراف کے ساتھ یہ کافی ٹیبل بُک شمال مشرقی خطے کی سب سے بڑی ریاست آسام میں رہائش پذیر مختلف نسلی قبائل اور ذیلی قبائل کے ورثے، عقائد اور ا عتقادات اور روایات کی ایک نہایت دلکش انتخاب پیش کرتا ہے۔
کافی ٹیبل بُک کا اجراء کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس کے مصنف پدم پنی بورا کو مبارکباد دی ، جو پیشے سے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس-2009 بیچ) کے ایک آفیسر ہیں لیکن انہوں نے کئی برسوں میں اپنے آپ کو ایک ماہر مصنف کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کی ہے اورہندوستان کے شمال مشرقی خطے کی متنوع خصوصیات کو ظاہر کرنے والے مضامین میں مہارت حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زیادہ تر یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ شمال مشرقی خطے کو باقی ہندوستان کے قریب لایا جانا چاہئے۔ لیکن بہت ہی کم لوگ سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں باقی ہندوستان شمال مشرق سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پدم پنی بورا کی یہ کتا ب آسام کی غیردریافت شدہ عظمت اور شان وشوکت کے متعدد پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کافی ٹیبل کو وسیع پیمانے پر مشتہر کرنے کا مشورہ دیا اور امید ظاہر کی کہ بورا کی یہ تصنیف نہ صرف کتاب کے صفحات تک محدود رہے گی بلکہ پوری دنیا میں شمال مشرق کے کلچر اور ثقافتی ورثے کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے گی۔